Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




امثال 12:28 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

28 راستی کی راہ زندگی کی طرف جاتی ہے؛ اُس راہ میں موت نہیں ہوتی۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

28 صداقت کی راہ میں زِندگی ہے اور اُس کے راستہ میں ہرگِز مَوت نہیں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

28 रास्ती की राह में ज़िंदगी है, लेकिन ग़लत राह मौत तक पहुँचाती है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

28 راستی کی راہ میں زندگی ہے، لیکن غلط راہ موت تک پہنچاتی ہے۔

باب دیکھیں کاپی




امثال 12:28
17 حوالہ جات  

میرے عزیز! بدی کی نہیں بَلکہ نیکی کی پیروی کرو۔ نیکی کرنے والا خُدا سے ہے اَورجو بدی کرتا ہے اُس نے خُدا کو نہ تو پہچانا ہے اَور نہ ہی جانتا ہے۔


تاکہ جِس طرح گُناہ نے موت کے سبب سے بادشاہی کی اُسی طرح فضل بھی راستبازی کے ذریعہ اَیسی بادشاہی کرے جو ہمارے خُداوؔند یِسوعؔ المسیح کے وسیلہ سے اَبدی زندگی تک قائِم رہے۔


راستی پر چلنے والا زندگی پاتاہے، لیکن بدی کا پیرو اَپنی موت سے ہمکنار ہوتاہے۔


اَے عزیز فرزندوں! کسی کے فریب میں نہ آنا۔ جو راستبازی کے کام کرتا ہے وہ راستباز ہے جَیسا کہ یِسوعؔ راستباز ہیں۔


اگر تُم جانتے ہو کہ المسیح راستباز ہیں تو تُمہیں یہ بھی جاننا چاہئے کہ جو کویٔی راستبازی کے کام کرتا ہے وہ خُدا سے پیدا ہُواہے۔


وہ میرے آئین پر چلتا ہے، اَور ایمانداری سے میری شَریعت پر عَمل کرتا ہے۔ وہ شخص راستباز ہے؛ اَور وہ یقیناً جئے گا، یَاہوِہ قادر فرماتے ہیں۔


صادقوں کی کمائی اُن کے لیٔے زندگی کا باعث ہوتی ہے، لیکن بدکاروں کی آمدنی اُن کے لیٔے بُرائی لاتی ہے۔


کیونکہ جو مُجھے پاتاہے، زندگی پاتاہے اَور اُس پر یَاہوِہ کی نظرِ عنایت ہوتی ہے۔


دیکھو، آج مَیں تمہارے سامنے زندگی اَور خُوشحالی، موت اَور تباہی رکھتا ہُوں۔


کیونکہ میری بدولت تمہارے ایّام بڑھ جایٔیں گے، اَور تمہاری زندگی کے بَرس زِیادہ ہو جایٔیں گے۔


تَب مَوشہ نے اُن سے کہا، ”آج کے دِن مَیں نے تمہارے سامنے جِن باتوں کا اِنتباہ کے طور پر اعلان کیا ہے اُنہیں دِل میں رکھّو تاکہ تُم اَپنے بچّوں کو حُکم دے سکو کہ وہ اِس آئین کی تمام باتوں پر نہایت احتیاط کے ساتھ عَمل کرتے رہیں۔


”تُم اِن لوگوں سے مزید یہ بھی کہنا، ’یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں، دیکھو، مَیں تمہارے سامنے راہِ زندگی اَور راہِ موت، دونوں رکھ رہا ہُوں۔


آج کے دِن میں آسمان اَور زمین کو تمہارے برخلاف گواہ ٹھہراتا ہُوں کہ مَیں نے زندگی اَور موت، برکتوں اَور لعنتوں کو تمہارے سامنے رکھّا ہے۔ پس تُم زندگی کا اِنتخاب کرو تاکہ تُم اَور تمہاری اَولاد دونوں زندہ رہو،


ناجائز طور پر حاصل کئے خزانے کویٔی فائدہ نہیں پہُنچاتے، لیکن راستی موت سے نَجات دِلاتی ہے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات