Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




امثال 12:14 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

14 آدمی اَپنے ہونٹوں کے پھل کی نِعمت سے سیر ہوتاہے اَور اُس کے ہاتھوں کے کام کا اجر اُسے ضروُر ملتا ہے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

14 آدمی کے کلام کا پَھل اُس کو نیکی سے آسُودہ کرے گا اور اُس کے ہاتھوں کے کِئے کی جزا اُس کو مِلے گی۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

14 इनसान अपने मुँह के फल से ख़ूब सेर हो जाता है, और जो काम उसके हाथों ने किया उसका अज्र उसे ज़रूर मिलेगा।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

14 انسان اپنے منہ کے پھل سے خوب سیر ہو جاتا ہے، اور جو کام اُس کے ہاتھوں نے کیا اُس کا اجر اُسے ضرور ملے گا۔

باب دیکھیں کاپی




امثال 12:14
19 حوالہ جات  

صادق اِنسان اَپنے لبوں کے پھل سے لُطف اَندوز ہوتاہے، لیکن دغاباز لوگ تشدّد پر آمادہ رہتے ہیں۔


میری جان سیر ہوگی جَیسی کہ مُرغّن غِذا سے ہوتی ہے؛ میرے نغمہ زیرِ لب اَور دہن آپ کی حَمد و ثنا کریں گے۔


مُناسب جَواب دینے سے اِنسان خُوشی محسُوس کرتا ہے۔ اَور وہ بات جو وقت پر کہی جائے کیا خُوب ہے!


کیونکہ جَب اِبن آدمؔ اَپنے باپ کے جلال میں اَپنے فرشتوں کے ساتھ آئے گا تَب وہ ہر ایک کو اُس کے کاموں کے مُطابق اجر دے گا۔


اَور حضرت مَوشہ نے المسیح کی خاطِر رُسوا ہونے کو مِصر کے خزانوں سے زِیادہ بڑی دولت سمجھا کیونکہ اُن کی نگاہ اجر پانے پر لگی تھی۔


کیونکہ جو کلام فرشتوں کی مَعرفت سُنایا گیا تھا جَب وہ قائِم رہا اَور اُس کی ہر خطا اَور نافرمانی کی مُناسب سزا مِلی،


وہ اِنسان کو اُس کے اعمال کے مُطابق بدلہ دیتے ہیں؛ اَور اُس کے ساتھ وُہی کریں گے جِس کا وہ مُستحق ہوگا۔


اِس لیٔے وہ اَپنی روِش کا پھل کھایٔیں گے اَور اَپنے منصُوبوں کے پھل سے پیٹ بھریں گے۔


بےوفا اَپنی روِشوں کا پُورا اجر پائیں گے، اَور نیک آدمی اَپنی روِش کا۔


جو مسکینوں پر رحم کرتا ہے، یَاہوِہ کو قرض دیتاہے، اَور وہ اُسے اُس کے کئے کا اجر دے گا۔


اگر تُم یُوں کہو، ”ہمیں اُس کا بالکُل علم نہ تھا۔“ تو کیا خُدا جو تمہارے دِلوں کو جانچنے والے یہ نہیں سمجھتے؟ اَور کیا تمہاری جان کے نگہبان یہ نہیں جانتے؟ کیا وہ ہر آدمی کو اُس کے اعمال کے مُطابق بدلہ نہ دیں گے؟


پس جَیسا لوگوں کا حال وَیسا ہی کاہِنوں کا حال ہوگا، مَیں اُن دونوں کو اُن کی روِشوں کی سزا دُوں گا اَور اُنہیں اُن کے اعمال کا بدلہ دُوں گا۔


بدکار کی بدکاریاں اُسے پھندے میں پھنسا لیتی ہیں؛ اُس کے گُناہوں کی رسّیاں اُسے مضبُوطی سے جکڑ لیتی ہیں۔


”میں یَاہوِہ، دِل کو جانچتا اَور دماغ کو آزماتا ہُوں، تاکہ ہر اِنسان کو اُس کی روِش کے مُوافق، اَور اُس کے کاموں کے پھل کے مُطابق اجر دُوں۔“


مَیں تمہارے اعمال کے مُطابق تُمہیں سزا دُوں گا، یَاہوِہ فرماتے ہیں۔ مَیں تمہارے جنگل میں آگ لگا دُوں گا، جو تمہارے اِردگرد کی ہر شَے کو بھسم کر ڈالے گی۔‘ “


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات