Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




امثال 12:13 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

13 بدکار اَپنے لبوں کی گُناہ آلُودگی کے باعث پھندے میں پھنستا ہے، لیکن صادق مُصیبت سے بچ نکلتا ہے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

13 لبوں کی خطاکاری میں شرِیر کے لِئے پھندا ہے لیکن صادِق مُصِیبت سے بچ نِکلے گا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

13 शरीर अपनी ग़लत बातों के जाल में उलझ जाता जबकि रास्तबाज़ मुसीबत से बच जाता है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

13 شریر اپنی غلط باتوں کے جال میں اُلجھ جاتا جبکہ راست باز مصیبت سے بچ جاتا ہے۔

باب دیکھیں کاپی




امثال 12:13
21 حوالہ جات  

جو اَپنے مُنہ اَور اَپنی زبان پر قابُو رکھتا ہے، وہ اَپنے آپ کو آفت سے بچاتا ہے۔


صادق مُصیبت سے رِہائی پاتاہے، اَور بدکار اُس میں پھنس کر رہ جاتا ہے۔


وہ اُن کی اَپنی زبانوں کو اُن کے خِلاف گویا کرکے اُنہیں برباد کر دیں گے؛ اَور سَب لوگ اُنہیں دیکھ دیکھ کر حقارت سے اَپنے سَر ہلائیں گے۔


تَب بادشاہ کے حُکم کے مُطابق جِن لوگوں نے دانی ایل کی چُغلی کی تھی اُنہیں لایا گیا اَور اُنہیں اُن کی بیویوں اَور بچّوں سمیت شیروں کی ماند میں پھینک دیا گیا اَور اِس سے قبل کہ وہ ماند کی تہہ کے فرش تک پہُنچتے شیروں نے اُن پر جھپٹّا مارا اَور اُن کی ہڈّیوں تک کو چبا ڈالا۔


اگر تُم اَپنی ہی باتوں کے پھندے میں پھنس گئے ہو۔ اَور اَپنے ہی مُنہ کی باتوں سے پکڑے گئے ہو،


تو یہ ظاہر ہے کہ خُداوؔند راستبازوں کو آزمائشوں سے بچانا جانتا ہے اَور بدکاروں کو روزِ عدالت تک سزا میں گِرفتار رکھنا بھی جانتا ہے۔


اَچھّا ہوتا کہ تُم ایک کو پکڑے رہو اَور دُوسرے کو بھی ہاتھ سے جانے نہ دو۔ وہ آدمی جو خُدا سے ڈرتا ہے کبھی حَد سے تجاوُز نہیں کرتا۔


اَور سَب لوگوں نے جَواب دیا، ”اِس کا خُون ہم پر اَور ہماری اَولاد کی گردن پر ہو!“


دانشمند کی زبان علم کی تعریف کرتی ہے، لیکن احمق کا مُنہ حماقت اُگلتا ہے۔


خواہ راستباز پر کتنی ہی مُصیبتیں آ پڑی ہُوں، تو بھی یَاہوِہ اُسے اُن سَب سے رِہائی بخشتے ہیں؛


آپ اُن کو، جو جھُوٹ بولتے ہیں ہلاک کر دیتے ہیں؛ اَور خُونی اَور دغابازوں سے، یَاہوِہ، کو نفرت ہے۔


تَب شُلومونؔ بادشاہ نے یَاہوِہ کی قَسم کھا کر فرمایا: ”اگر ادُونیّاہؔ اِس درخواست کے لیٔے قتل نہ کیا جائے تو خُدا میرے ساتھ اَیسا ہی بَلکہ اِس سے بھی بُرا سلُوک کرے۔


داویؔد نے ریخابؔ اَور اُس کے بھایٔی بعناہ کو جو رِمّونؔ بیروتی کے بیٹے تھے جَواب دیا، ”کہ یَاہوِہ کی حیات کی قَسم جِس نے مُجھے ہر مُصیبت سے رِہائی دی ہے۔


اَور وہ فرشتہ جِس نے مُجھے ساری بَلاؤں سے بچایا، اِن لڑکوں کو برکت دیں، اَور وہ میرے، اَور میرے آباؤاَجداد اَبراہامؔ اَور اِصحاقؔ کے نام سے منسوب ہُوں، اَور وہ زمین پر کثرت سے بڑھیں۔“


تاکہ اَپنے مُنہ کے گُناہوں، اَور اَپنے لبوں کے کلام کے باعث، وہ اَپنے غُرور میں پکڑے جایٔیں۔ اُن کی لعنت اَور دروغ گوئی کے باعث،


زبان کو زندگی اَور موت پر قُدرت حاصل ہے، اَورجو اُسے عزیز رکھتے ہیں، اُس کا پھل کھایٔیں گے۔


وہ اُس کی ساری ہڈّیوں کو محفوظ رکھتے ہیں، اُن میں سے ایک بھی توڑی نہ جائے گی۔


اُنہیں اَپنے غضب میں فنا کر دیں، یہاں تک کہ وہ نِیست و نابود ہو جایٔیں۔ تَب دُنیا کی اِنتہا تک سَب کو مَعلُوم ہو جائے گا کہ خُدا یعقوب پر حُکمرانی کرتے ہیں۔


دانا دِل اَحکام بجا لاتے ہیں، لیکن بکواس کرنے والا احمق برباد ہو جاتا ہے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات