Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




امثال 12:12 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

12 بدکاروں کی نظر بدکرداروں کی لُوٹ پر ہے، لیکن صادقوں کی جڑ پھلدار رہتی ہے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

12 شرِیر بدکرداروں کے دام کا مُشتاق ہے لیکن صادِقوں کی جڑ پھلتی ہے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

12 बेदीन दूसरों को जाल में फँसाने से अपना दिल बहलाता है, लेकिन रास्तबाज़ की जड़ फलदार होती है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

12 بےدین دوسروں کو جال میں پھنسانے سے اپنا دل بہلاتا ہے، لیکن راست باز کی جڑ پھل دار ہوتی ہے۔

باب دیکھیں کاپی




امثال 12:12
18 حوالہ جات  

”انگور کی بیل میں ہُوں اَور تُم میری شاخیں ہو۔ جو مُجھ میں قائِم رہتاہے اَور مَیں اُس میں وہ خُوب پھل لاتا ہے؛ مُجھ سے جُدا ہوکر تُم کُچھ نہیں کر سکتے۔


ایک دفعہ پھر یہُوداہؔ کے گھرانے کے باقی بچے ہُوئے لوگ پھر سے گہری جڑ پکڑیں گے اَور درخت اُوپر تک پھُولے اَور پھلیں گے۔


آئندہ دِنوں میں یعقوب جڑ پکڑے گا، اِسرائیل پھُولے اَور پھلے گا اَور رُوئے زمین کو میووں سے بھر دے گا۔


وہ دبک کر بیٹھا رہتاہے، جَیسے جھاڑی میں شیر۔ اَور بے قُصُور اَور غریب کو پکڑنے کے لیٔے گھات لگائے رہتاہے، اَور اُنہیں پکڑکر اَپنے جال میں گھسیٹ کر لے جاتا ہے۔


وہ اُس درخت کی مانند ہے جو پانی کی نہروں کے کنارے لگایا گیا ہو، جو اَپنے موسم میں پھلتا ہے۔ اَور جِس کے پتّے مُرجھاتے نہیں۔ لہٰذا اَیسا آدمی جو کچھ کرتا ہے بارآور ہوتاہے۔


لیکن اَب تُم گُناہ کی غُلامی سے آزاد ہوکر خُدا کی غُلامی میں آ چُکے ہو اَور تُم اَپنی زندگی میں پاکیزگی کا پھل لاتے ہو جِس کا اَنجام اَبدی زندگی ہے۔


تُم نے مُجھے نہیں چُنا، بَلکہ مَیں نے تُمہیں چُنا اَور مُقرّر کیا ہے تاکہ تُم جا کر پھل لاؤ اَیسا پھل جو قائِم رہے تاکہ جو کُچھ تُم میرا نام لے کر باپ سے مانگوگے وہ تُمہیں عطا کرےگا۔


اَمیروں کی دولت اُن کا محکم شہر ہے، لیکن غریبی مُفلس کی بربادی ہے۔


قومیں اَپنے ہی کھودے ہُوئے، گڑھے میں گِر چُکی ہیں؛ اَورجو جال اُنہُوں نے بچھایا تھا اُسی میں اُن کے پاؤں اُلجھ گیٔے ہیں۔


نیک آدمی زمین پر سے مٹا دئیے گیٔے؛ ایک راستباز بھی باقی نہیں۔ سَب لوگ خُون کی گھات میں لگے ہُوئے ہیں؛ ہر آدمی جال بچھا کر اَپنے بھایٔی کا شِکار کرتا ہے۔


صادق کا پھل زندگی کا درخت ہے، اَور دانا ہے وہ جو دِلوں کو جیتتا ہے۔


بدکار ہمیشہ بدی کی طرف مائل رہتاہے؛ وہ اَپنے ہمسایہ پر رحم نہیں کرتا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات