Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




امثال 11:4 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

4 خُدا کے قہر کے دِن دولت کام نہیں آتی، لیکن راستی موت سے رِہائی بخشتی ہے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

4 قہر کے دِن مال کام نہیں آتا لیکن صداقت مَوت سے رہائی دیتی ہے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

4 ग़ज़ब के दिन दौलत का कोई फ़ायदा नहीं जबकि रास्तबाज़ी लोगों की जान को छुड़ाती है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

4 غضب کے دن دولت کا کوئی فائدہ نہیں جبکہ راست بازی لوگوں کی جان کو چھڑاتی ہے۔

باب دیکھیں کاپی




امثال 11:4
15 حوالہ جات  

ناجائز طور پر حاصل کئے خزانے کویٔی فائدہ نہیں پہُنچاتے، لیکن راستی موت سے نَجات دِلاتی ہے۔


یَاہوِہ کے قہر کے دِن اُنہیں اُن کی چاندی اَور سونا بچا نہ سکےگا، تمام دُنیا اُن کی غیرت کی آگ میں جَل کر ساری زمین خاک ہو جائے گی۔“ کیونکہ وہ سَب کا جو زمین پر رہتے ہوں گے اَچانک خاتِمہ کر دیں گے۔


تَب، یَاہوِہ نے نوحؔا سے فرمایا، ”تُم اَپنے پُورے خاندان کے ساتھ جہاز میں چلے جانا کیونکہ مَیں نے اِس پُشت میں تُمہیں ہی راستباز پایا ہے۔


” ’وہ اَپنی چاندی سڑکوں پر پھینک دیں گے اَور اُن کا سونا ناپاک چیز ہوگا۔ یَاہوِہ کے غضب کے دِن اُن کی چاندی اَور سونا اُنہیں بچا نہ سکیں گے۔ نہ وہ اُن کی بھُوک مٹا سکیں گے اَور نہ اُن کا پیٹ بھر سکیں گے کیونکہ اِسی سے ٹھوکر کھا کر اُنہُوں نے گُناہ کیا۔


کیونکہ جِسمانی مشقّت سے تھوڑا فائدہ تو ہوتاہے لیکن خُدا پرستی سَب چیزوں کے لیٔے فائدہ مند ہوتی ہے کیونکہ اِس میں نہ صِرف مَوجُودہ زندگی کا بَلکہ مُستقبِل زندگی کا وعدہ بھی مَوجُود ہے۔


”مگر خُدا نے اُس سے کہا، ’اَے نادان! اِسی رات تیری جان تُجھ سے طلب کرلی جائے گی۔ پس جو کُچھ تُونے جمع کیا ہے وہ کس کے کام آئے گا؟‘


آدمی اگر ساری دُنیا حاصل کر لے، مگر اَپنی جان کا نُقصان اُٹھائے اُسے کیا فائدہ ہوگا؟ یا آدمی اَپنی جان کے بدلے میں کیا دے گا؟


جَب ایک آدمی کے جُرم کے سبب سے موت نے اُسی ایک کے وسیلہ سے سَب پر حُکومت کی تو جو لوگ فضل اَور راستبازی کی نِعمت اِفراط سے پاتے ہیں وہ بھی ایک آدمی یعنی یِسوعؔ المسیح کے وسیلہ سے اَبدی زندگی میں ضروُر ہی بادشاہی کریں گے۔


راستی کی راہ زندگی کی طرف جاتی ہے؛ اُس راہ میں موت نہیں ہوتی۔


کیونکہ حَسد خَاوند کے قہر کو بھڑکاتا ہے، اَور وہ اِنتقام کے وقت ہرگز ترس نہ کھائے گا۔


خُدا کے روز قہر کا تُند سیلاب، اُس کے گھر کا مال و اَسباب بہا لے جائے گا۔


تُم حِساب کے دِن کیا کروگے، جَب دُور سے مُصیبت آ کھڑی ہوگی؟ تَب مدد کے لیٔے کس کے پاس بھاگ کر جاؤگے؟ اَور اَپنی شان و شوکت کہاں رکھ چھوڑو گے؟


اَور اگر اُن میں نُوح، دانی ایل اَور ایُّوب، یہ تینوں اَشخاص بھی مَوجُود ہوں تو وہ اَپنی راستبازی کے باعث صِرف اَپنی ہی جان بچا سکیں گے۔ یَاہوِہ قادر فرماتے ہیں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات