Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




امثال 11:23 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

23 نیکی سے صادقوں کی خواہش پُوری ہو جاتی ہے، لیکن بدکاروں کی اُمّید کا پھل غضبِ خُداوندی ہوتاہے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

23 صادِقوں کی تمنّا صِرف نیکی ہے لیکن شرِیروں کی اُمّید غضب ہے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

23 अल्लाह रास्तबाज़ों की आरज़ू अच्छी चीज़ों से पूरी करता है, लेकिन उसका ग़ज़ब बेदीनों की उम्मीद पर नाज़िल होता है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

23 اللہ راست بازوں کی آرزو اچھی چیزوں سے پوری کرتا ہے، لیکن اُس کا غضب بےدینوں کی اُمید پر نازل ہوتا ہے۔

باب دیکھیں کاپی




امثال 11:23
16 حوالہ جات  

مُبارک ہیں وہ جنہیں راستبازی کی بھُوک اَور پیاس ہے، کیونکہ وہ آسُودہ ہوں گے۔


یَاہوِہ میں مسرُور رہ اَور وہ تمہاری دِلی مُرادیں پُوری کریں گے۔


مَیں نے تو آپ کا چرواہا بننے سے گُریز نہیں کیا؛ آپ جانتے ہیں کہ مَیں نے مایوسی کے دِن کی تمنّا نہیں کی۔ جو کچھ میرے لبوں سے نکلتا ہے، وہ آپ کے سامنے واضح ہے۔


رات کے وقت میری جان تیرے لیٔے بیقرار ہو جاتی ہے؛ اَور صُبح کو میری رُوح تیری مُشتاق ہوتی ہے، کیونکہ جَب آپ کا اِنصاف دُنیا پر ظاہر ہوتاہے، تَب دُنیا کے باشِندے راستبازی سیکھتے ہیں۔


صادقوں کی اُمّید خُوشی لاتی ہے، لیکن بدکاروں کی اُمّید خاک میں مِل جاتی ہے۔


اَے یَاہوِہ، آپ مظلوموں کی استدعا سُنتے ہیں؛ اُن کے دِلوں کو تیّار کرتے ہیں اَور اُن کی فریاد پر کان لگاتے ہیں،


ہاں صِرف روز عدالت کی خوفناک اَور غضبناک آتِش باقی رہے گی جو خُدا کے مُخالفوں کو جَلا کر خاک کر دے گی۔


جَب بدکار اِنسان مرتا ہے تو اُس کی اُمّید بھی فنا ہو جاتی ہے؛ اُس کی کویٔی توقع بھی پُوری نہیں ہوتی۔


میں پُورے دِل سے آپ کی جُستُجو میں لگا ہُوا ہُوں؛ تاکہ آپ مُجھے اَپنے اَحکام سے بھٹکنے نہ دیں۔


کاش کہ آپ کے قوانین کی اِطاعت کے لیٔے میری روِشیں اُستوار ہو جایٔیں!


مَیں نے یَاہوِہ سے ایک درخواست کی ہے، میں یہ چاہتا ہُوں: عمر بھر میں یَاہوِہ کے گھر میں رہُوں، یَاہوِہ کا جمال دیکھتا رہُوں اَور اُنہیں اُس کے مَقدِس میں ڈھونڈتا رہُوں۔


کویٔی فیّاضی سے دیتاہے اَور پھر بھی بہت زِیادہ پاتاہے؛ اَور دُوسرا بہت محتاط ہوکر بھی مُفلس ہو جاتا ہے۔


صادقوں کے منصُوبے راست ہوتے ہیں، لیکن بدکاروں کی صلاح پُر فریب ہوتی ہے۔


صادق اِنسان اَپنے لبوں کے پھل سے لُطف اَندوز ہوتاہے، لیکن دغاباز لوگ تشدّد پر آمادہ رہتے ہیں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات