Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




امثال 11:20 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

20 کَج دِلوں سے یَاہوِہ کو نفرت ہے لیکن کامل روِش والوں سے وہ خُوش رہتاہے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

20 کج دِلوں سے خُداوند کو نفرت ہے لیکن کامِل رفتار اُس کی خُوشنُودی ہیں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

20 रब कजदिलों से घिन खाता है, वह बेइलज़ाम राह पर चलनेवालों ही से ख़ुश होता है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

20 رب کج دلوں سے گھن کھاتا ہے، وہ بےالزام راہ پر چلنے والوں ہی سے خوش ہوتا ہے۔

باب دیکھیں کاپی




امثال 11:20
20 حوالہ جات  

مُبارک ہیں وہ جو بے اِلزام ہیں، اَورجو یَاہوِہ کے آئین کے مُطابق چلتے ہیں۔


اَے میرے خُدا، میں یہ بھی جانتا ہُوں کہ آپ دِل کو جانچتے ہیں اَور دیانتداری میں آپ کی خُوشنودی ہے۔ مَیں نے یہ تمام چیزیں اَپنی صدق دِلی اَور نیک نیّت سے دی ہیں اَور مُجھے یہ دیکھ کر بڑی مسرّت حاصل ہُوئی ہے کہ آپ کے لوگ جو یہاں حاضِر ہیں یہ سَب کچھ اَپنی خُوشی سے دے رہے ہیں۔


بدکار اَپنے مُنہ کو سخت کرتا ہے، لیکن راستکار اَپنی راہ پر غور کرتا ہے۔


جو اَپنے دِل میں مکر رکھ کر بُرے منصُوبے باندھتا ہے۔ اَور ہمیشہ فتنہ برپا کرتا ہے۔


راستبازی کی شاہراہ بدی سے الگ رہتی ہے؛ اَور اَپنی راہ کا نگہبان اَپنی جان کی حِفاظت کرتا ہے۔


یَاہوِہ کو بدکاروں کی قُربانی سے نفرت ہے، لیکن راستباز کی دعا اُنہیں پسند آتی ہے۔


راستبازی دیانتدار کی حِفاظت کرتی ہے، لیکن بدی بدکار کو گرا دیتی ہے۔


جھُوٹے لبوں سے یَاہوِہ کو نفرت ہے، لیکن راست گو سے وہ خُوش ہوتاہے۔


جو کسی ٹھٹّھےباز کو سمجھانے کی کوشش کرتا ہے وہ ذِلّت کا مُنہ دیکھتا ہے؛ اَورجو بدکار کو تنبیہ کرتا ہے گالِیاں کھاتا ہے۔


یَاہوِہ کا خوف ماَننا، بدی سے عداوت رکھناہے، مُجھے غُرور، شیخی، بُرے چال چلن اَور کجگو مُنہ سے نفرت ہے۔


یقیناً راستباز آپ کے نام کی سِتائش کریں گے اَور صادق آپ کی حُضُوری میں رہیں گے۔


یقیناً، آپ باطِن کی سچّائی کو پسند فرماتے ہیں؛ اَور مُجھے میرے باطِن ہی میں حِکمت سِکھاتے ہیں۔


کیونکہ یَاہوِہ راستباز ہیں؛ وہ عدل پسند کرتے ہیں؛ راستباز اُن کا دیدار حاصل کریں گے۔


کجرو دِل والے لوگ مُجھ سے بہت دُور رہیں گے؛ مُجھے بدی سے کویٔی سروکار نہ ہوگا۔


کیونکہ یَاہوِہ کجرو سے نفرت کرتے ہیں لیکن راستبازوں کے ساتھ اُن کی رِفاقت ہے۔


یقین رکھو کہ بدکار بے سزا نہیں چُھوٹے گا، لیکن جو صادق ہیں وہ آزاد ہو جایٔیں گے۔


احمق گُناہ کی تلافی کرنے کو مذاق سمجھتے ہیں، لیکن راستبازوں کے درمیان رضامندی پائی جاتی ہے۔


یَاہوِہ کو بدکاروں کے خیالات سے نفرت ہے، لیکن پاک لوگوں کے خیالات اُنہیں پسند آتے ہیں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات