Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




امثال 11:13 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

13 گپ بازی کرنے سے راز افشا ہو جاتا ہے، لیکن ایک قابلِ اِعتماد آدمی رازداری سے کام لیتا ہے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

13 جو کوئی لُتراپن کرتا پِھرتا ہے راز فاش کرتا ہے لیکن جِس میں وفا کی رُوح ہے وہ رازدار ہے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

13 तोहमत लगानेवाला दूसरों के राज़ फ़ाश करता है, लेकिन क़ाबिले-एतमाद शख़्स वह भेद पोशीदा रखता है जो उसके सुपुर्द किया गया हो।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

13 تہمت لگانے والا دوسروں کے راز فاش کرتا ہے، لیکن قابلِ اعتماد شخص وہ بھید پوشیدہ رکھتا ہے جو اُس کے سپرد کیا گیا ہو۔

باب دیکھیں کاپی




امثال 11:13
14 حوالہ جات  

چُغل خور پر بھروسا نہیں کیا جا سَکتا؛ لہٰذا تُم بکواسی آدمی سے دُور ہی رہو۔


اگر تُم اَپنے ہمسایہ کے ساتھ اَپنے دعویٰ کے سلسلہ میں جھگڑا کرتے ہو، تو کسی اَور کا راز فاش نہ کرنا،


” ’تُم اَپنے لوگوں میں اِدھر اُدھر افواہیں پھیلاتے نہ پِھرنا۔ ” ’اَور نہ اَپنے پڑوسی کی زندگی کو خطرے میں ڈالنا کیونکہ مَیں یَاہوِہ ہُوں۔


اِس کے علاوہ وہ کاہل ہو جاتی ہیں اَور گھر گھر پِھرتی رہتی ہیں، وہ نہ صِرف کاہل بَن جاتی ہیں بَلکہ بَک بَک کرتی رہتی ہیں اَور دُوسروں کے مُعاملوں میں دخل دیتی ہیں اَور فالتو باتیں کرتی رہتی ہیں۔


اُن مَردوں نے اُسے یقین دِلایا، ”ہماری جان تمہاری جان کی کفیل ہوگی، بشرطیکہ، ہم جو کر رہے ہیں اُس کا ذِکر تُم کسی سے نہ کرنا اَور جَب یَاہوِہ ہمیں یہ مُلک دیں گے تَب ہم تمہارے ساتھ مہربانی اَور وفاداری سے پیش آئیں گے۔“


تَب تمام حاکم یرمیاہؔ کے پاس آئے اَور اُس سے دریافت بھی کیا لیکن یرمیاہؔ نے اُنہیں وُہی بتایا جِس کا بادشاہ نے اُسے حُکم دیا تھا۔ اِس لیٔے اُنہُوں نے مزید کچھ نہ فرمایا کیونکہ کسی نے بادشاہ کے ساتھ اُس کی بات چیت نہیں سُنی تھی۔


سچّا گواہ دھوکا نہیں دیتا، لیکن جھُوٹا گواہ صرف جھُوٹ ہی اُگلتا ہے۔


لیکن اگر تُم ہماری یہ بات کسی اَور پر ظاہر کروگی تو ہم اِس قَسم کے پابند نہیں رہیں گے جو تُم نے ہمیں کھِلائی ہے۔“


کم عقل آدمی اَپنے ہمسایہ کی تحقیر کرتا ہے، لیکن صاحبِ فہم اَپنی زبان پر قابُو رکھتا ہے۔


ہوشیار آدمی اَپنا علم خُود تک محدُود رکھتا ہے، لیکن احمقوں کا دِل حماقت کی مُنادی کرتا ہے۔


آدمی کی حِکمت اُسے صبر عطا کرتی ہے؛ اَور خطا سے دَرگُذر کرنے میں اُس کی شان ہے۔


کلام کی کثرت گُناہ سے خالی نہیں ہوتی، لیکن جو اَپنی زبان کو قابُو میں رکھتا ہے دانا ہے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات