Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




امثال 10:3 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

3 یَاہوِہ صادق کو بھُوکا نہیں رہنے دیتے، لیکن وہ بدکار کی خواہشات کبھی پُوری نہیں ہونے دیتے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

3 خُداوند صادِق کی جان کو فاقہ نہ کرنے دے گا پر شرِیروں کی ہوس کو دُور و دفع کرے گا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

3 रब रास्तबाज़ को भूके मरने नहीं देता, लेकिन बेदीनों का लालच रोक देता है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

3 رب راست باز کو بھوکے مرنے نہیں دیتا، لیکن بےدینوں کا لالچ روک دیتا ہے۔

باب دیکھیں کاپی




امثال 10:3
23 حوالہ جات  

میں جَوان تھا لیکن اَب ضعیف ہو چُکا ہُوں، تو بھی مَیں نے راستبازوں کو بے یارومددگار اَور اُن کی اَولاد کو بھیک مانگتے ہُوئے نہیں دیکھا۔


یَاہوِہ پر بھروسا رکھ اَور نیکی کرو؛ مُلک میں آباد رہ اَور محفوظ چراگاہ کا لُطف اُٹھا۔


یَاہوِہ کے قہر کے دِن اُنہیں اُن کی چاندی اَور سونا بچا نہ سکےگا، تمام دُنیا اُن کی غیرت کی آگ میں جَل کر ساری زمین خاک ہو جائے گی۔“ کیونکہ وہ سَب کا جو زمین پر رہتے ہوں گے اَچانک خاتِمہ کر دیں گے۔


وہ آفت کے وقت مُرجھائیں گے نہیں؛ وہ قحط کے دِنوں میں بھی آسُودہ رہیں گے۔


تاکہ وہ اُنہیں موت سے چھُڑائے اَور قحط کے وقت صحیح و سالِم رکھے۔


خشک سالی میں وہ تُمہیں موت سے بچائیں گے، اَور جنگ میں تُمہیں تلوار کی دھار سے۔


بَلکہ پہلے خُدا کی بادشاہی کی تلاش کرو تو یہ چیزیں بھی تُمہیں دے دی جایٔیں گی۔


یہی وہ ہیں جو بُلندی پر سکونت پذیر ہوں گے، اَور پہاڑ کا قلعہ اُن کی پناہ گاہ ہوگا۔ اُن کو روٹی مُہیّا کی جائے گی، اَور اُنہیں پانی کی کمی نہ ہوگی۔


جَب آفت آتی ہے تَب بدکار پست کر دئیے جاتے ہیں، لیکن راستباز موت کے وقت بھی خُدا کی پناہ مانگتے ہیں۔


بدکار یہ دیکھ کر کُڑھے گا، وہ اَپنے دانت پیسے گا اَور گھُل جائے گا؛ بدکار لوگوں کی مُرادیں بر نہ آئیں گی۔


خُدا کے روز قہر کا تُند سیلاب، اُس کے گھر کا مال و اَسباب بہا لے جائے گا۔


اَے خُدا، لیکن آپ شرارت اَور غم کو دیکھ رہے ہیں؛ آپ اُن کے غموں پر غور کریں اَور اِسے اَپنے ہاتھ میں لے لیں۔ بےکس خُود کو آپ کی پناہ میں دیتے ہیں؛ آپ ہی یتیموں کے مددگار ہیں۔


صادقوں کو پیٹ بھر کر کھانا ملتا ہے، لیکن بدکاروں کا پیٹ کبھی نہیں بھرتا۔


جو کویٔی ہدایات پر کان نہیں لگاتا، اُس کی دعائیں بھی مکرُوہ ہوتی ہیں۔


لالچی اِنسان جھگڑا پیدا کرتا ہے، لیکن جو یَاہوِہ پر توکّل رکھتا ہے وہ خُوشحال ہوگا۔


وہ روٹی کی جُستُجو میں مارا مارا پھرتاہے؛ اَور جانتا ہے کہ موت اَب قریب ہے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات