Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




امثال 1:8 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

8 اَے میرے بیٹے! اَپنے باپ کی ہدایت پر کان لگاؤ اَور اَپنی ماں کی تعلیم کو ترک نہ کرو۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

8 اَے میرے بیٹے! اپنے باپ کی تربِیّت پر کان لگا اور اپنی ماں کی تعلِیم کو ترک نہ کر۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

8 मेरे बेटे, अपने बाप की तरबियत के ताबे रह, और अपनी माँ की हिदायत मुस्तरद न कर।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

8 میرے بیٹے، اپنے باپ کی تربیت کے تابع رہ، اور اپنی ماں کی ہدایت مسترد نہ کر۔

باب دیکھیں کاپی




امثال 1:8
20 حوالہ جات  

اَے میرے بیٹے! اَپنے باپ کے اَحکام بجا لاؤ اَور اَپنی ماں کی تعلیم کو ترک نہ کرو۔


”آنکھ جو باپ کا مذاق اُڑاتی ہے، اَور ماں کی فرمانبرداری کو حقیر جانتی ہے، وادی کے کوّے اُسے نوچ نوچ کر نکال لیں گے، عُقاب اُسے چٹ کر جایٔیں گے۔


اَے میرے بیٹے! اگر تُم میری باتیں قبُول کرو اَور میرے اَحکام اَپنے دِل میں رکھو،


لموایلؔ بادشاہ کے اقوال۔ جو اُن کی ماں نے اُنہیں سِکھائے:


اَے میرے بیٹے! اگر گُناہ آلُودہ لوگ تُمہیں پھُسلائیں، تو تُم اُن کی باتوں میں نہ آنا۔


” ’اَور تُم میں سے ہر ایک اَپنی ماں اَور اَپنے باپ کا اِحترام کرے اَور تُم میرے سَبتوں کو ماَننا۔ مَیں یَاہوِہ تمہارا خُدا ہُوں۔


مُجھے تیرا وہ سچّا ایمان یاد آتا ہے جو پہلے تیری نانی لُوئِسؔ اَور تیری ماں یُونیکےؔ کا تھا اَور مُجھے یقین ہے کہ وُہی ایمان تیرا بھی ہے۔


اَے میرے بیٹے! میری باتوں کو مانو اَور میرے حُکموں کو اَپنے دِل میں رکھو۔


اَے میرے بیٹے، میری تعلیم کو فراموش نہ کرنا، بَلکہ میرے اَحکام کو اَپنے دِل میں جگہ دو،


اَے میرے بیٹے! تُم اُن کے ہمراہ نہ جانا، نہ اُن کی راہ پر قدم رکھنا؛


اگر کویٔی آدمی کسی دُوسرے آدمی کا گُناہ کرے تو خُدا اُن میں ثالثی کر سَکتا ہے لیکن اگر کویٔی شخص یَاہوِہ کا گُناہ کرے تو اُس کی شفاعت کون کرےگا؟“ لیکن اُس کے بیٹوں نے اَپنے باپ کی ڈانٹ ڈپٹ کی پروا نہ کی کیونکہ یَاہوِہ کی یہی مرضی تھی کہ وہ مار ڈالے جایٔیں۔


یِسوعؔ نے مُڑ کر اُسے دیکھا اَور فرمایا، ”بیٹی! اِطمینان رکھ، تمہارے ایمان نے تُمہیں شفا بخشی۔“ اَور وہ خاتُون اُسی گھڑی اَچھّی ہو گئی۔


اَور کُچھ لوگ ایک مفلُوج کو جو بچھونے پر پڑا ہُوا تھا حُضُور کے پاس لایٔے۔ جَب یِسوعؔ نے اُن کا ایمان دیکھا تو اُس مفلُوج سے فرمایا، ”بیٹا، اِطمینان رکھ؛ تیرے گُناہ مُعاف ہویٔے۔“


مَیں نے اَپنے اُستادوں کا کہا نہ مانا، اَور اَپنی تربّیت کرنے والوں کی نہ سُنی۔


اَپنے باپ کی سُنو جنہوں نے تُمہیں زندگی بخشی، اَور اَپنی ماں کی ضعیفی میں اُن کی تحقیر نہ کرنا۔


اِس لئے ہم نے اَپنے آباؤاَجداد یوُنادابؔ بِن ریخابؔ کا ہر حُکم مانا۔ اَور اُن کے حُکم کے مُطابق نہ ہم نے، نہ ہماری بیویوں نے، نہ ہمارے بیٹوں اَور بیٹیوں نے کبھی مَے نوشی کی ہے۔


چنانچہ وہ کھلیان کو گئی اَورجو کچھ اُس کی ساس نے کہاتھا وہ سَب کیا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات