Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




امثال 1:6 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

6 اَور تمثیلوں، اُن کے معنوں، اَور دانشمندوں کے اقوال اَور مُعمّوں کو سمجھ سکیں۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

6 جِس سے مِثل اور تمثِیل کو۔ داناؤں کی باتوں اور اُن کے مُعمّوں کو سمجھ سکے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

6 तब वह अमसाल और तमसीलें, दानिशमंदों की बातें और उनके मुअम्मे समझ लेगा।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

6 تب وہ امثال اور تمثیلیں، دانش مندوں کی باتیں اور اُن کے معمے سمجھ لے گا۔

باب دیکھیں کاپی




امثال 1:6
14 حوالہ جات  

میں تمثیلوں کے لیٔے اَپنا مُنہ کھولوں گا، میں قدیم زمانہ کی پوشیدہ باتیں بتاؤں گا۔


آپ نے اُن سے فرمایا، ”تُمہیں تو خُدا کی بادشاہی کے رازوں کو سمجھنے کی قابلیّت دی گئی ہے۔ لیکن باہر والوں کے لیٔے ساری باتیں تمثیلوں میں بَیان کی جاتی ہیں،


مگر سخت غِذا تو بالغوں کے لیٔے ہوتی ہے جو اَپنے تجربہ کی وجہ سے اِس قابل ہو گیٔے ہیں کہ نیکی اَور بدی میں اِمتیاز کر سکیں۔


میں تمثیل کی طرف اَپنا کان لگاؤں گا؛ اَور اَپنا مُعمّہ بربط پر بَیان کروں گا:


اَور بغیر تمثیل کے آپ اُنہیں کُچھ نہ کہتے تھے، لیکن جَب یِسوعؔ کے شاگرد تنہا ہوتے، تو وہ اُنہیں تمثیلوں کے معنی سمجھا دیا کرتے تھے۔


دانشمند کی باتیں آنکس کی مانند ہیں اَور اُن کی جمع کی ہُوئی کہاوتیں مضبُوط کھونٹیوں کی مانند ہیں جو ایک چرواہے کی طرف سے دی گئی ہُوں۔


اُس سے میں مُعمّوں میں نہیں بَلکہ کھُلے طور پر اَور رُوبرو باتیں کرتا ہُوں، اُسے یَاہوِہ کا دیدار بھی نصیب ہوتاہے۔ پھر تُمہیں میرے خادِم مَوشہ کی بُرائی کرتے ہویٔے خوف کیوں نہ آیا؟“


اُس نے اَپنے تمام خُطوط میں اِن باتوں کا ذِکر کیا ہے۔ اُس کے خُطوط میں بعض باتیں اَیسی بھی ہیں جِن کا سمجھنا مُشکل ہے اَور جنہیں جاہل اَور بے قِیام لوگ اُن کے معنی کو توڑ مروڑ کر پیش کرتے ہیں جَیسا وہ باقی صحیفوں کے ساتھ بھی کرتے ہیں اَور اَیسا کرکے اَپنے اُوپر تباہی لاتے ہیں۔


یہ بھی دانشمندوں کے اقوال ہیں: اِنصاف کرتے وقت جانِبداری سے کام لینا اَچھّا نہیں:


”اَور اُن کی سلطنت کے آخِری دِنوں میں جَب خطاکار لوگ اِنتہائی بدکاری پر اُتر آئیں گے تَب ایک سخت اَور بےرحم بادشاہ برپا ہوگا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات