Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




امثال 1:32 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

32 کیونکہ نادانوں کو اُن کی برگشتگی ختم کر دے گی، اَور احمقوں کی لاپروائی اُن کی تباہی کا باعث بَن جائے گی؛

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

32 کیونکہ نادانوں کی برگشتگی اُن کو قتل کرے گی اور احمقوں کی فارِغُ البالی اُن کی ہلاکت کا باعِث ہو گی۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

32 क्योंकि सहीह राह से दूर होने का अमल सादालौह को मार डालता है, और अहमक़ों की बेपरवाई उन्हें तबाह करती है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

32 کیونکہ صحیح راہ سے دُور ہونے کا عمل سادہ لوح کو مار ڈالتا ہے، اور احمقوں کی بےپروائی اُنہیں تباہ کرتی ہے۔

باب دیکھیں کاپی




امثال 1:32
23 حوالہ جات  

چنانچہ خبردار رہو کہ اُس کا جو تُم سے ہم کلام ہو رہاہے اِنکار نہ کرنا کیونکہ جَب وہ لوگ زمین پر تنبیہ کرنے والے حضرت مَوشہ کا اِنکار کرکے نہ بچ سکے تو ہم آسمان پر کے ہدایت کرنے والے کا اِنکار کرکے کیسے بچیں گے؟


لیکن جو مُجھے نہیں پاتا، وہ اَپنا ہی نُقصان کرتا ہے؛ اَورجو مُجھ سے عداوت رکھتے ہیں، وہ سَب موت سے مَحَبّت رکھتے ہیں۔“


جو کویٔی بیٹے پر ایمان لاتا ہے وہ اَبدی زندگی پاتاہے، لیکن جو کویٔی بیٹے کو ردّ کرتا ہے وہ زندگی سے محروم ہوکر، خُدا کے غضب میں مُبتلا رہتاہے۔


تمہاری بدکاری ہی تُمہیں سزا دے گی؛ اَور مجھ سے برگشتگی ہی تمہاری تادیب کرےگی۔ تَب ذرا غور کرنا اَور احساس کرنا کہ یَاہوِہ اَپنے خُدا کو ترک کرنا اَور میرا خوف نہ ماننا تمہارے حق میں کتنا بُرا اَور بےجا کام ہے،“ خُداوؔند، قادرمُطلق یَاہوِہ یہی فرماتے ہیں۔


اگر تمہاری تنبیہ سَب کی طرح نہیں کی جاتی تو، تُم بھی ناجائز فرزند ٹھہرتے اَور خُداوؔند کی حقیقی بیٹیاں اَور بیٹے نہیں ٹھہرتے۔


اُن کا دسترخوان اُن کے لیٔے ایک پھندا بَن جائے؛ اَور اُن کی اَمن و سلامتی اُن کے لیٔے ایک جال بَن جائے۔


تُم نے دُنیا میں عیش و عشرت کی زندگی گُزاری اَور خُوب مزے کئے۔ تُم نے اَپنے دِلوں کو ذبح کے دِن کے لیٔے خُوب موٹا تازہ کر لیا۔


”اَے نادانو! تُم کب تک اَپنی نادانی کو عزیز رکھوگے؟ ٹھٹّھےباز کب تک ٹھٹّھےبازی سے خُوش ہوں گے اَور احمق علم سے عداوت رکھیں گے؟


بدکار کی بدکاریاں اُسے پھندے میں پھنسا لیتی ہیں؛ اُس کے گُناہوں کی رسّیاں اُسے مضبُوطی سے جکڑ لیتی ہیں۔


تُم جو سادہ دِل ہو، ہوشیاری سیکھو؛ تُم جو احمق ہو، دانائی حاصل کرو۔


اِس لیٔے مَیں بھی اُن کے لیٔے سخت علاج تجویز کروں گا اَور اُن پر اَیسی آفت لاؤں گا جِس سے وہ بےحد ڈرتے ہیں۔ کیونکہ جَب مَیں نے پُکارا تو کسی نے جَواب نہ دیا، جَب مَیں بولا تو کسی نے نہ سُنا۔ اُنہُوں نے میری نگاہ میں بدی کی اَور اَیسے کام مُنتخب کرے جو مُجھے گوارا نہ تھے۔“


تمہارا ٹوکرا اَور تمہاری کٹھوتی دونوں لعنتی ہوں گے۔


کیونکہ اُس فاحِشہ کا گھر موت کی طرف کھینچتا ہے اَور اُس کی راہیں پاتال کو جاتی ہیں۔


لیکن اَیسے جاہل لوگ شاید ہی جانتے ہیں کہ وہاں جانے والے دَم توڑ چُکے ہیں، اَور اُس عورت کے مہمان پاتال کی گہرائی میں پہُنچ چُکے ہیں۔


راستباز کے ہونٹ بہُتوں کو تقویّت دیتے ہیں، لیکن احمق نادانی کمی کے سبب مَرتے ہیں۔


دانشمند یَاہوِہ کا خوف مانتا اَور بدی سے گُریز کرتا ہے، لیکن احمق شیخی باز اَور بے فکر ہوتاہے۔


افسوس تُم پر، جو صِیّونؔ میں عیش و آرام سے زندگی بسر کرتے ہو، اَور ہائے تُم پرجو کوہِ سامریہؔ پر محفوظ محسُوس کرتے ہو، اَور تُم سوچتے ہو کہ تُم اعلیٰ قوم کے مشہُور لوگ ہو، جِن کے پاس بنی اِسرائیل آتے ہیں!


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات