Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




امثال 1:25 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

25 اَور چونکہ تُم نے میری تمام مشورت کو نظرانداز کر دیا اَور میری تنبیہ کو قبُول نہ کیا،

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

25 بلکہ تُم نے میری تمام مشوَرت کو ناچِیز جانا اور میری ملامت کی بے قدری کی

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

25 तुमने मेरे किसी मशवरे की परवा न की, मेरी मलामत तुम्हारे नज़दीक क़ाबिले-क़बूल नहीं थी।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

25 تم نے میرے کسی مشورے کی پروا نہ کی، میری ملامت تمہارے نزدیک قابلِ قبول نہیں تھی۔

باب دیکھیں کاپی




امثال 1:25
13 حوالہ جات  

مگر فریسیوں اَور شَریعت کے عالِموں نے حضرت یُوحنّا سے پاک غُسل نہ لے کر اَپنے نِسبت خُدا کے نیک اِرادہ کو ٹُھکرا دیا۔)


”لیکن میری اُمّت نے میری نہ سُنی؛ اِسرائیل نے میری اِطاعت نہ کی۔


جو تربّیت کو عزیز رکھتا ہے وہ علم کو عزیز رکھتا ہے، لیکن جو تنبیہ سے نفرت رکھتا ہے وہ وحشی جانور کی طرح احمق ہے۔


چونکہ اُنہیں میری صلاح پسند نہ آئی اَور اُنہُوں نے میری تنبیہ کو حقیر جانا،


اَور تَب وہ شکوہ کرےگا، ”مَیں نے تربّیت سے کیسی عداوت رکھی! اَور میرے دِل نے ملامت کو کیسے ٹھکرایا!


کیونکہ اُنہُوں نے خُدا کے کلام سے بغاوت کی اَور خُداتعالیٰ کی مشورت کو حقیر جانا۔


لیکن اُنہُوں نے خُدا کے پیغمبروں کو ٹھٹھّوں میں اُڑایا، اُن کے کلام کی تحقیر کی اَور اُن کے پیغمبروں کی اَیسی ہنسی اُڑائی کہ یَاہوِہ کا قہر اَپنے لوگوں کے خِلاف اَیسا بھڑکا کہ حالات بے قابُو ہو گئے۔


اَور جَب وہ دِن آئے گا تو تُم اُس بادشاہ سے جسے تُم نے چُنا ہوگا نَجات پانے کے لیٔے فریاد کروگے لیکن اُس دِن یَاہوِہ تمہاری نہ سُنیں گے۔“


مشورت اَور نصیحت میرے پاس ہیں؛ میں فہم اَور قُدرت کی مالک ہُوں۔


نیکی کی راہ سے بھٹکنے والا سخت سزا پایٔےگا؛ اَور تنبیہ سے بَیر رکھنے والا ہلاک ہوگا۔


”اِس لیٔے یَاہوِہ، قادرمُطلق، بنی اِسرائیل کے خُدا یُوں فرماتے ہیں: ’دیکھو، مَیں بنی یہُوداہؔ اَور یروشلیمؔ کے ہر باشِندہ پر ہر وہ مُصیبت لاؤں گا جِس کا مَیں نے اُن کے خِلاف اعلان کیا تھا۔ مَیں نے اُن سے کلام کیا لیکن اُنہُوں نے نہیں سُنا؛ مَیں نے اُنہیں بُلایا لیکن اُنہُوں نے جَواب نہ دیا۔‘ “


تَب تُم لَوٹ کر یَاہوِہ کے حُضُور میں رونے لگے لیکن اُنہُوں نے تمہارے رونے کی طرف توجّہ نہ کی اَور تمہاری ایک نہ سُنی۔


اَور یَاہوِہ نے منشّہ اَور اُس کے لوگوں سے کلام کیا لیکن اُنہُوں نے اُس کلام پر کویٔی توجّہ نہ دی۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات