Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




امثال 1:1 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

1 داویؔد کے بیٹے اِسرائیل کے بادشاہ شُلومونؔ کی امثال:

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

1 اِسرائیلؔ کے بادشاہ سُلیماؔن بِن داؤُد کی امثال۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

1 ज़ैल में इसराईल के बादशाह सुलेमान बिन दाऊद की अमसाल क़लमबंद हैं।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

1 ذیل میں اسرائیل کے بادشاہ سلیمان بن داؤد کی امثال قلم بند ہیں۔

باب دیکھیں کاپی




امثال 1:1
14 حوالہ جات  

شُلومونؔ کی امثال: دانا بیٹا اَپنے باپ کے لیٔے خُوشی لاتا ہے، لیکن احمق بیٹا اَپنی ماں کے غم کا باعث ہوتاہے۔


لیکن تمہارا بیٹا جو مَرد صُلح ہوگا اَور مَیں اُسے چاروں طرف کے دُشمنوں سے امان بخشوں گا۔ اُس کا نام شُلومونؔ ہوگا اَور مَیں اُس کے دَورِ حُکومت میں اِسرائیل کو اَمن و سلامتی بخشوں گا۔


یروشلیمؔ کے بادشاہ داویؔد کے بیٹے شُلومونؔ واعظ کے الفاظ۔


یہ شُلومونؔ کی مزید امثال ہیں جنہیں یہُودیؔہ کے بادشاہ حِزقیاہؔ کے لوگوں نے نقل کیا:


یَاہوِہ نے مُجھے بہت سے بیٹے دئیے ہیں اَور میرے سَب بیٹوں میں سے اُس نے میرے بیٹے شُلومونؔ کو بنی اِسرائیل پر یَاہوِہ کی بادشاہی کے تخت پر تخت نشین ہونے کے واسطے مُنتخب کیا۔


تَب شُلومونؔ اَپنے باپ داویؔد کے تخت پر بیٹھے اَور اُن کی حُکومت مضبُوطی کے ساتھ قائِم ہو گئی۔


واعظ نہ صِرف دانشمند آدمی بَلکہ وہ لوگوں کو تعلیم بھی دیتے تھے۔ اُنہُوں نے خُوب غوروخوض کیا اَور تحقیق کی اَور بہت سِی امثال کو نظم کیا۔


اَور داویؔد نے خُوب عمر رسیدہ ہوکر اَور دولت اَور عزّت سے آسُودہ ہوکر وفات پائی اَور اُس کا بیٹا شُلومونؔ بطور بادشاہ اُس کا جانشین ہُوا۔


”اگرچہ میں یہ باتیں تُمہیں تمثیلوں کے ذریعہ بَیان کرتا ہُوں، مگر وقت آ رہاہے کہ میں تمثیلوں سے بات نہیں کروں گا بَلکہ میں اَپنے باپ کے بارے میں تُم سے واضح طور پر باتیں کروں گا۔


اَور یَاہوِہ نے شُلومونؔ کو اَپنے وعدہ کے مُطابق حِکمت عطا کی، حِیرامؔ اَور شُلومونؔ کے درمیان دوستانہ تعلّقات قائِم رہے کیونکہ اُن دونوں نے باہمی صُلح کا عہد کیا ہُوا تھا۔


تَب شُلومونؔ یَاہوِہ کے تخت پر اَپنے باپ داویؔد کی جگہ بطور بادشاہ تخت نشین ہُوئے۔ وہ بڑے اِقبالمند ہُوئے اَور سارا اِسرائیل اُن کا مطیع ہُوا۔


جو تُمہیں سچّی اَور قابلِ اِعتماد باتیں سِکھاتے ہیں، تاکہ جِس نے تُمہیں بھیجا ہے، تُم اُسے مَعقُول جَواب دے سکو؟


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات