Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




فلیمون 1:6 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

6 میری دعا ہے کہ کاش ایمان میں ہمارے ساتھ تمہاری شراکت المسیح کی خاطِر ہماری طرف سے تقسیم کی جانے والی ہر اَچھّی چیز کے بارے میں تمہاری سمجھ کو گہرا اَور مؤثر کرے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

6 تاکہ تیرے اِیمان کی شِراکت تُمہاری ہر خُوبی کی پہچان میں مسِیح کے واسطے مؤثِر ہو۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

6 मेरी दुआ है कि आपकी जो रिफ़ाक़त ईमान से पैदा हुई है वह आपमें यों ज़ोर पकड़े कि आपको बेहतर तौर पर हर उस अच्छी चीज़ की समझ आए जो हमें मसीह में हासिल है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

6 میری دعا ہے کہ آپ کی جو رفاقت ایمان سے پیدا ہوئی ہے وہ آپ میں یوں زور پکڑے کہ آپ کو بہتر طور پر ہر اُس اچھی چیز کی سمجھ آئے جو ہمیں مسیح میں حاصل ہے۔

باب دیکھیں کاپی




فلیمون 1:6
18 حوالہ جات  

کیونکہ اگر یہ خُوبیاں تمہارے اَندر مَوجُود ہیں اَور اِن میں اِضافہ ہوتا جا رہاہے تو تُم ہمارے خُداوؔند یِسوعؔ المسیح کے مُکمّل علم میں بیکار اَور بے پھل نہیں ہوگے۔


اِس لیٔے جِس دِن سے ہم نے آپ لوگوں سے یہ سَب باتیں سُنی ہیں، ہم بھی تمہارے واسطے خُدا سے بلاناغہ دعا کرتے اَور درخواست کرنے سے باز نہیں آتے کہ تُمہیں خُدا اَپنی مرضی کے علم سے، رُوحانی حِکمت اَور سمجھ سے معموُر کر دے جسے پاک رُوح مُہیّا کرتا ہے۔


اِسی طرح تمہاری رَوشنی لوگوں کے سامنے چمکے تاکہ وہ تمہارے نیک کاموں کو دیکھ کر تمہارے آسمانی باپ کی تمجید کریں۔


اَور غَیریہُودیوں میں اَپنا چال چلن اَیسا نیک رکھو تاکہ جِن باتوں میں وہ تُمہیں بدکار جان کر تمہاری بدگوئی کرتے ہیں، وُہی تمہارے نیک کاموں کو دیکھ کر اُنہیں کے سبب سے خُدا کے ظہُور کے دِن اُس کی تمجید کریں۔


ٹھیک اِسی طرح سے ایمان کے ساتھ اگر اعمال نہ ہو تو وہ مُردہ ہے۔


اَے میرے بھائیوں اَور بہنوں! اگر کویٔی کہے کہ میں ایمان رکھتا ہُوں اَور وہ اعمال نہ کرتا ہو تو کیا فائدہ؟ کیا اَیسا ایمان اُسے نَجات دے سَکتا ہے؟


اِس لیٔے کہ خُدا بےاِنصاف نہیں جو تمہارے کام اَور اُس مَحَبّت کو بھُول جائے جو تُم نے اُس کی خاطِر اُس کے مُقدّسین لوگوں کی خدمت کرکے ظاہر کی اَور اَب بھی کر رہے ہو۔


اَور ہمارے لوگ بھی اَچھّے کاموں میں مشغُول ہونا سیکھیں تاکہ دُوسروں کی فَوری ضرورتوں کو پُورا کر سکیں اَور بے پھل زندگی نہ گُزاریں۔


اُس کے دِل کے بھید ظاہر ہو جایٔیں گے اَور وہ بھی مُنہ کے بَل گِر کر خُدا کو سَجدہ کرےگا اَور اقرار کرےگا کہ، ”واقعی خُدا تمہارے درمیان مَوجُود ہے!“


لیکن شائِستگی اَور اِحترام کے ساتھ اَپنا ضمیر صَاف رکھو تاکہ جو لوگ المسیح میں تمہارے نیک چال چلن کے بارے میں غلط باتیں کر رہے ہیں اُنہیں اَپنی تہمت پر شرمندہ ہونا پڑے۔


اِسی طرح اَے بیویوں! تُم بھی اَپنے اَپنے شوہروں کے تابع رہو تاکہ اگر اُن میں سے بعض جو کِتاب مُقدّس کو نہ مانتے ہوں، تَو بھی تمہارے کُچھ کہے بغیر ہی تمہارے نیک چال چلن کی وجہ سے ایمان میں آ جایٔیں۔


غرض، اَے میرے بھائیو اَور بہنوں! جِتنی باتیں سچ ہیں، لائق ہیں، مُناسب ہیں، پاک ہیں، دلکش ہیں اَور پسندِیدہ ہیں یعنی جو اَچھّی اَور قابل تعریف ہیں، اُن ہی باتوں پر غور کیا کرو۔


کیونکہ یہاں میرے لیٔے مُنادی کرنے کا ایک وسیع دروازہ کھُلا ہُواہے، حالانکہ مُخالفت کرنے والے بھی بہت ہیں۔


اَور نئی اِنسانیّت کو پہن لیا ہے، جسے خُدا نے اَپنی صورت پر پیدا کیا ہے تاکہ تُم اُس کے عِرفان میں بڑھتے اَور اُس کے مانند بنتے جاؤ۔


جِس خادِم کو پانچ توڑے ملے تھے اُس نے فوراً جا کر کاروبار کیا اَور پانچ توڑے اَور کمائے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات