Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




فلیمون 1:24 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

24 اَور مرقُسؔ، ارِسترخُسؔ، دیماسؔ اَور لُوقا جو میرے ہم خدمت ہیں، تُمہیں سلام کہتے ہیں۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

24 اور مرقسؔ اور اَرِسترؔخُس اور دیماؔس اور لُوقؔا جو میرے ہم خِدمت ہیں تُجھے سلام کہتے ہیں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

24 इसी तरह मरक़ुस, अरिस्तरख़ुस, देमास और लूक़ा भी आपको सलाम कहते हैं।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

24 اِسی طرح مرقس، ارسترخس، دیماس اور لوقا بھی آپ کو سلام کہتے ہیں۔

باب دیکھیں کاپی




فلیمون 1:24
15 حوالہ جات  

ہمارے عزیز طبیب، لُوقا، اَور دیماسؔ تُمہیں سلام کہتے ہیں۔


ارِسترخُسؔ جو میرے ساتھ قَید میں ہے تُمہیں سلام کہتاہے اَور مرقُسؔ، جو بَرنباسؔ کا چچیرا بھایٔی ہے تُمہیں سلام کہتاہے۔ (تُمہیں مرقُسؔ کے بارے میں ہدایات دی جا چُکی ہے؛ اگر وہ تمہارے پاس آئے، تو اُس کا خیرمقدم کرنا)۔


دیکھتے دیکھتے سارے شہر میں افراتفری پھیل گئی۔ لوگوں نے گیُسؔ اَور ارِسترخُسؔ کو جو صُوبہ مَکِدُنیہؔ سے پَولُسؔ کے ساتھ آئےتھے پکڑ لیا اَور اُنہیں گھسیٹتے ہویٔے تماشاگاہ کی طرف دَوڑ پڑے۔


جَب وہ اِس واقعہ پر غور کر چُکے تو مریمؔ کے گھر آئے جو اُن یُوحنّا کی ماں تھیں جو مرقُسؔ کہلاتےتھے، جہاں بہت سے لوگ جمع ہوکر دعا کر رہے تھے۔


ہم اَدرامُتیمؔ سے ایک سمُندری جہاز پر سوار ہوکر روانہ ہویٔے جو آسیہؔ کی ساحِلی بندرگاہوں سے ہوتا ہُوا آگے جانے والا تھا، ہمارے ساتھ، تھِسلُنِیکے سے تعلّق رکھنے والا، ایک مَکِدُنی ارِسترخُسؔ بھی تھا۔


جَب بَرنباسؔ اَور ساؤلؔ اَپنی خدمت کو جو اُن کے سُپرد کی گئی تھی پُورا کر چُکے، تو یروشلیمؔ سے واپس ہویٔے، اَور اُن کے ساتھ یُوحنّا کو جو مرقُسؔ کَہلاتے ہیں، اَپنے ساتھ لیتے آئے۔


اِس لیٔے ہمارا فرض ہے کہ اَیسے لوگوں کی مدد اَور خاطرداری کریں تاکہ ہم اُس حق کے ہم خدمت ہو سکیں۔


اَور میرے سچّے ہم خدمت! میں تُم سے بھی درخواست کرتا ہُوں کہ اِن دونوں خواتین کی مدد کرو، کیونکہ اُنہُوں نے کلیمینت اَور میرے باقی ہم خدمتوں سمیت، میرے ساتھ خُوشخبری پھیلانے میں بڑی محنت کی، اِن سَب کے نام کِتاب حیات میں درج ہیں۔


لیکن مَیں نے اِپفرُدِتُسؔ کو تمہارے پاس بھیجنا ضروُری سمجھا، وہ میرا مسیحی بھایٔی، ہم خدمت اَور میری طرح المسیح کا سپاہی ہے، وہ تمہارا قاصِد ہے، جسے تُم نے میری ضروُرتیں پُوری کرنے کے لیٔے بھیجا تھا۔


رہی طِطُسؔ کی بات، تو وہ تمہارے درمیان میرا ساتھی اَور ہم خدمت ہے؛ جہاں تک ہمارے بھائیوں کی بات ہے، وہ جماعتوں کے نُمائندے ہیں اَور المسیح کا جلال ظاہر کرتے ہیں۔


پافُسؔ سے پَولُسؔ اَور اُن کے ساتھی جہاز کے ذریعہ پَمفِیلہ کے علاقہ پِرگہؔ، میں پہُنچے جہاں یُوحنّا نے اُنہیں خیرباد کہا اَور یروشلیمؔ کو واپس تشریف لے گیٔے۔


بابیل میں تمہاری طرح ایک برگُزیدہ جماعت ہے جو تُمہیں سلام کہتی ہے۔ میرا بیٹا مرقُسؔ بھی تُمہیں سلام کہتاہے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات