Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




فلیمون 1:12 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

12 اَب مَیں اُسے یعنی اَپنے لختِ جِگر کو تیرے پاس واپس بھیج رہا ہُوں۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

12 خُود اُسی کو یعنی اپنے کلیجے کے ٹُکڑے کو مَیں نے تیرے پاس واپس بھیجا ہے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

12 अब मैं इसको गोया अपनी जान को आपके पास वापस भेज रहा हूँ।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

12 اب مَیں اِس کو گویا اپنی جان کو آپ کے پاس واپس بھیج رہا ہوں۔

باب دیکھیں کاپی




فلیمون 1:12
10 حوالہ جات  

اَور ہر ایک کے ساتھ مہربانی اَور نرم دِلی سے پیش آؤ، جِس طرح خُدا نے المسیح میں تمہارے قُصُور مُعاف کیٔے ہیں، تُم بھی ایک دُوسرے کے قُصُور مُعاف کر دیا کرو۔


پس وہ اُٹھا اَور اَپنے باپ کے پاس چل دیا۔ ”لیکن ابھی وہ کافی دُور ہی تھا، کہ اُس کے باپ نے اُسے دیکھ لیا اَور اُس کے باپ کو اُس پر بڑا ترس آیا؛ اَور اَپنے بیٹے کی طرف دَوڑکر، اُسے گلے لگا لیا اَور خُوب چُوما۔


جَب تُم دعا کے لیٔے کھڑے ہوتے ہو، اَور تُمہیں کسی سے کُچھ شکایت ہو تو، اُسے مُعاف کر دو، تاکہ تمہارا آسمانی باپ بھی تمہارے گُناہ مُعاف کر دے۔


کیا اِفرائیمؔ میرا پیارا بیٹا نہیں ہے؟ کیا وہ میرا پسندیدہ فرزند نہیں ہے؟ حالانکہ میں اکثر اُس کے خِلاف بولتا ہُوں، پھر بھی اُسے پُورے دِل سے یاد کرتا ہُوں۔ اِس لیٔے میرا دِل اُس کے لیٔے بیتاب رہتاہے؛ اِس لئے میرا دِل اُس کے لئے شفقت سے بھرا ہُواہے۔“ یہ یَاہوِہ کا فرمان ہے۔


پھر داویؔد نے ابیشائی اَور تمام مُلازمین سے کہا، ”جَب میرا ہی بیٹا جو میرا اَپنا خُون اَور گوشت ہے، مُجھے جان سے مار ڈالنا چاہتے ہیں تو یہ بِنیامینی جِتنا بھی کرے کم ہے۔ اُسے چھوڑ دو اَور لعنت کرنے دو کیونکہ یَاہوِہ نے اُسے حُکم دیا ہے۔


اگر تمہارا سگا بھایٔی یا تمہارا بیٹا یا بیٹی یا تمہاری چہیتی بیوی یا تمہارا کویٔی جگری دوست تُمہیں خُفیہ طور پر یہ کہہ کر ورغلائے کہ چلو، ”ہم غَیر معبُودوں کی عبادت کریں“ (یعنی اَیسے معبُودوں کی جنہیں نہ تُم اَور نہ تمہارے آباؤاَجداد ہی جانتے تھے،


پہلے تو وہ تمہارے کسی کام کا نہ تھا لیکن اَب وہ تیرے اَور میرے دونوں کے لیٔے بڑے کام کا ہے۔


حالانکہ اُسے میں اَپنے ہی پاس رکھنا چاہتا تھا تاکہ وہ تمہاری جگہ پر اِس قَید میں جو خُوشخبری سُنانے کی خاطِر ہے، میری خدمت کرے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات