Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




عوبدیاہ 1:9 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

9 اَے تیمانؔ، تمہارے بہادر خوفزدہ ہوں گے، اَور عیسَوؔ کا ہر پہاڑی باشِندہ ہلاک کر دیا جائے گا۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

9 اَے تِیماؔن تیرے بہادُر گھبرا جائیں گے یہاں تک کہ کوہِستانِ عیسَو کے باشِندوں میں سے ہر ایک کاٹ ڈالا جائے گا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

9 ऐ तेमान, तेरे सूरमे भी सख़्त दहशत खाएँगे, क्योंकि उस वक़्त एसौ के पहाड़ी इलाक़े में क़त्लो-ग़ारत आम होगी, कोई नहीं बचेगा।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

9 اے تیمان، تیرے سورمے بھی سخت دہشت کھائیں گے، کیونکہ اُس وقت عیسَو کے پہاڑی علاقے میں قتل و غارت عام ہو گی، کوئی نہیں بچے گا۔

باب دیکھیں کاپی




عوبدیاہ 1:9
19 حوالہ جات  

مَیں تیمانؔ پر آگ نازل کروں گا، جو بُضراؔہ کے شاہی محلوں کو جَلا کر راکھ کر دے گی۔


چنانچہ یَاہوِہ قادر یُوں فرماتے ہیں: میں اِدُوم کے خِلاف اَپنا ہاتھ بڑھاؤں گا اَور اُس کے لوگوں اَور اُن کے حَیوانوں کو مار ڈالوں گا۔ میں اُسے ویران کر دُوں گا اَور تیمانؔ سے لے کر دِدانؔ تک وہ تلوار سے مارے جایٔیں گے۔


دیکھو، وہ ایک عُقاب کی طرح پرواز کرےگا اَور نیچے تیزی سے جھپٹّا مارے گا، اَور اَپنے پر بُضراؔہ کے خِلاف پھیلائے گا۔ اُس دِن اِدُوم کے جنگجو فَوجیوں کے دِل، ایک زچّہ عورت کے دِل کی مانند ہوں گے۔


اِلیفزؔ کے بیٹے یہ ہیں: تیمانؔ، اومرؔ، ضیفوؔ، گعتامؔ اَور قِنٰز۔


چنانچہ سُنو کہ یَاہوِہ نے اِدُوم کے خِلاف کیا منصُوبہ بنایا ہے، اَور تیمانؔ کے باشِندوں کے خِلاف اُس کا اِرادہ کیا ہے؟ گلّے کے بچّے گھسیٹے جایٔیں گے؛ اَور وہ اُن کی چراگاہ کو خُود اُن کی اَپنی وجہ سے بالکُل تباہ کر دے گا۔


اِدُوم کے متعلّق نبُوّت: قادرمُطلق یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں: ”کیا تیمانؔ میں دانشمندی نہ رہی؟ کیا عالِموں کی مصلحت جاتی رہی؟ کیا اُن کی حِکمت نابود ہو گئی ہے؟


جَب ایُّوب کے تینوں دوستوں کو اُن کی تمام مُصیبتوں اَور دردناک حالات کی خبر مِلی جو ایُّوب پر نازل ہُوئی تھیں، تو تینوں اَپنے اَپنے گھر سے ایُّوب سے مِلنے آئے، تیمانؔ سے اِلیفزؔ، شوحی سے بِلددؔ اَور نَعمات سے صُوفرؔ۔ اِن تینوں نے آپَس میں عہد کیا تھا کہ جا کر ایُّوب سے ہمدردی جتائیں گے اَور اُنہیں تسلّی دیں گے۔


اَور رِہائی دینے والے کوہِ صِیّونؔ پر چڑھیں گے تاکہ عیسَوؔ کے پہاڑ پر حُکمرانی کریں۔ اَور سلطنت یَاہوِہ کی ہو جائے گی۔


اُس دِن بڑے بڑے سُورما بھی اَپنے کپڑے چھوڑکر بھاگ جائیں گے۔ یہ یَاہوِہ کا فرمان ہے۔


اَور یُوبابؔ کی وفات کے بعد، حُشامؔ اُس کا جانشین ہُوا۔ جو تیمانیوں کے مُلک کا باشِندہ تھا۔


اَپنے جنگی بہادروں کو دیکھ۔ تمہارے مَرد عورتیں بَن گیٔے ہیں! تمہارے مُلک کے پھاٹک تمہارے دُشمنوں کے لیٔے کھُل گیٔے ہیں؛ آگ اڑبنگوں کو کھا گئی۔


تُم اُنہیں جنگ کے لیٔے نہ چھیڑنا کیونکہ مَیں تُمہیں اُن کی زمین میں سے کچھ نہیں دوں گا، یہاں تک کہ تمہارے پاؤں رکھنے کے لیٔے بھی نہیں۔ مَیں نے سِعِیؔر کا پہاڑی علاقہ مِیراث کے طور پر عیسَوؔ کے سُپرد کیا ہے۔


اگر تمہارے گھر میں چور آ جایٔیں، یا رات کو ڈاکُو آ جایٔیں، تو کیا وہ جِتنا چاہتے، اُتنا مال لُوٹ کر نہ لے جائیں گے؟ اگر انگور توڑنے والے تمہارے پاس آتے، تو کیا وہ کچھ انگور چھوڑ نہ جاتے؟


خُدا تیمانؔ سے آیا، قُدُّوس پارانؔ پہاڑ سے۔ اُن کے جلال نے آسمان کو ڈھانپ لیا اَور زمین اُن کی تعریف سے معموُر ہو گئی۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات