Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




عوبدیاہ 1:3 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

3 تمہارے تکبُّر دِل نے تُمہیں فریب دیا ہے، اَے چٹّانوں کے شگاف میں رہنے والے، اَور بُلندیوں پر اَپنا مکان تعمیر کرنے والے، تُم جو اَپنے دِل میں کہتے ہو، کس میں اِتنی قُوّت ہے جو مُجھے نیچے زمین پر لا سکے؟

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

3 اَے چٹانوں کے شِگافوں میں رہنے والے تیرے دِل کے گھمنڈ نے تُجھے دھوکا دِیا ہے۔ تیرا مکان بُلند ہے اور تُو دِل میں کہتا ہے کَون مُجھے نِیچے اُتارے گا؟

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

3 तेरे दिल के ग़ुरूर ने तुझे फ़रेब दिया है। चूँकि तू चट्टानों की दराड़ों में और बुलंदियों पर रहता है इसलिए तू दिल में सोचता है, ‘कौन मुझे यहाँ से उतार देगा’?”

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

3 تیرے دل کے غرور نے تجھے فریب دیا ہے۔ چونکہ تُو چٹانوں کی دراڑوں میں اور بلندیوں پر رہتا ہے اِس لئے تُو دل میں سوچتا ہے، ’کون مجھے یہاں سے اُتار دے گا‘؟“

باب دیکھیں کاپی




عوبدیاہ 1:3
21 حوالہ جات  

اَے چٹّانوں کی دراڑوں میں، اَور پہاڑوں کی چوٹیوں پر رہنے والی، تمہاری ہیبت اَور تمہارے دِل کے غُرور نے، تُمہیں فریب دیا ہے۔ اگرچہ تُم عُقاب کی مانند بُلندی پر اَپنا گھونسلہ کیوں نہ بنالو، تو بھی مَیں تُمہیں وہاں سے بھی نیچے پٹک دُوں گا،“ یہی یَاہوِہ کا فرمان ہے۔


اِنسان کی مغروُری اُسے پست کرتی ہے، لیکن فروتن رُوح والا اِنسان عزّت پاتاہے۔


ہم مُوآب کے غُرور کے بارے میں سُن چُکے ہیں۔ اُس کی خُود پسندی، خُود بینی، تکبُّر اَور گستاخی کے بارے میں بھی۔ لیکن اُس کی شیخیاں ہیچ ہیں۔


یہی وہ شخص تھا جِس نے وادی شور میں دس ہزار اِدُومیوں کو شِکست دی اَور جنگ کرکے سیلاؔ پر قبضہ کر لیا اَور اُسے یُقِتی ایل نام دیا جو آج تک اِسی نام سے مشہُور ہے۔


اِدُوم کہہ سَکتا ہے، ”حالانکہ ہم برباد تو ہو گئے ہیں لیکن اَپنی ویران جگہوں کو پھر سے تعمیر کریں گے۔“ لیکن قادرمُطلق یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں: ”وہ تعمیر تو کر سکتے ہیں لیکن مَیں پھر ڈھا دُوں گا۔ اَور اُن کا مُلک بدکاری کی سرزمین کہلائے گا۔ اَور وہ اَیسے لوگ ہوں گے جِن پر یَاہوِہ کا قہر ہمیشہ قائِم رہے گا۔


تُم اَپنی وادیوں پر، خصوصاً اَپنی پھلدار وادیوں پر، اِس قدر کیوں فخر کرتی ہو؟ اَے بےوفا عمُّون کی بیٹی، تُم اَپنی دولت پر توکّل کرتی اَور کہتی ہو، ’مُجھ پر کون حملہ کر سکےگا؟‘


اِنسان کے دِل کا تکبُّر اُس کے لیٔے ہلاکت لاتا ہے، لیکن فروتنی اُس کے لیٔے عزّت لاتی ہے۔


تباہی سے پہلے تکبُّر، اَور زوال سے پہلے خُود بینی ہوتی ہے۔


اَور یہُودیؔہ کی فَوج نے دس ہزار آدمیوں کو زندہ پکڑ لیا اَور اُنہیں پہاڑی کی چوٹی پر لے جا کر نیچے پھینک دیا اَور وہ سَب ٹکڑے ٹکڑے ہو گئے۔


پھر اماضیاہؔ نے اَپنے جَوانوں کو صف آرا کیا اَور وادی شور کی طرف فَوج کشی کی اَور وہاں اُس نے بنی سِعِیؔر کے دس ہزار آدمیوں کو قتل کیا۔


خواہ اُس کا غُرور آسمان تک بُلند ہو جائے اَور اُس کا سَر بادلوں کو چھُولے،


اَے یروشلیمؔ، تُم جو اِس وادی کے اُوپر ہموار چٹّان پر مَسکن گزیں ہو، یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں، میں تمہارا مُخالف ہُوں، تُم کہتے ہو کہ، ”ہم پر کون حملہ کر سَکتا ہے؟ اَور ہماری پناہ گاہ میں کون داخل ہو سَکتا ہے؟“


”یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں: اَپنے آپ کو یہ کہہ کر دھوکا نہ دو، ’کَسدی بے شک ہمارے پاس سے چلے جائیں گے،‘ کیونکہ وہ یہاں سے نہیں جائیں گے۔


اَے مُوآب کے باشِندوں، اَپنے شہروں کو خیرباد کہو اَور چٹّانوں میں جا بسو۔ اَور کبُوتر کی مانند بنو، جو غار کے مُنہ پر اَپنا گھونسلہ بناتا ہے۔


چنانچہ عیسَوؔ، یعنی اِدُوم، سِعِیؔر کے پہاڑی مُلک میں جا بسے۔


تیری تِجارت کی بہتات کے باعث تُجھ میں تشدّد بھر گیا، اَور تُونے گُناہ کیا۔ اِس لیٔے اَے سرپرست کروبی، مَیں نے تُجھے بےحُرمتی سمجھ کر خُدا کے پہاڑ پر سے ہٹا دیا، اَور تُجھے اُن آتِشی پتّھروں کے درمیان سے خارج کر دیا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات