Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




گنتی 9:22 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

22 چاہے بادل مَسکن پر دو دِن مہینے بھر یا پُورے سال ٹھہرا رہتا بنی اِسرائیل بھی چھاؤنی میں ٹھہرے رہتے اَور کُوچ نہ کرتے تھے۔ لیکن جَب وہ اُٹھ جاتا تو وہ بھی چل پڑتے تھے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

22 اور جب تک وہ ابر مسکن پر ٹھہرا رہتا خواہ دو دِن یا ایک مہِینہ یا ایک برس ہو تب تک بنی اِسرائیل اپنے خَیموں میں مُقِیم رہتے اور کُوچ نہیں کرتے تھے پر جب وہ اُٹھ جاتا تو وہ کُوچ کرتے تھے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

22 जब तक बादल मुक़द्दस ख़ैमे पर छाया रहता उस वक़्त तक इसराईली रवाना न होते, चाहे वह दो दिन, एक माह, एक साल या इससे ज़्यादा अरसा मक़दिस पर छाया रहता। लेकिन जब वह उठता तो इसराईली भी रवाना हो जाते।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

22 جب تک بادل مُقدّس خیمے پر چھایا رہتا اُس وقت تک اسرائیلی روانہ نہ ہوتے، چاہے وہ دو دن، ایک ماہ، ایک سال یا اِس سے زیادہ عرصہ مقدِس پر چھایا رہتا۔ لیکن جب وہ اُٹھتا تو اسرائیلی بھی روانہ ہو جاتے۔

باب دیکھیں کاپی




گنتی 9:22
18 حوالہ جات  

میں تُمہیں ہدایت دُوں گا اَور بتاؤں گا کہ تُمہیں کس راہ پر چلنا ہوگا؛ میں تُمہیں صلاح دُوں گا اَور تُم پر نگاہ رکھوں گا۔


ایک مرتبہ، جَب آپ اُن کے ساتھ کھانا کھا رہے تھے، تو یِسوعؔ نے اُنہیں یہ حُکم دیا: ”یروشلیمؔ سے باہر نہ جانا، اَور میرے باپ کے اُس وعدہ کے پُورا ہونے کا اِنتظار کرنا، جِس کا ذِکر تُم مُجھ سے سُن چُکے ہو۔


مُجھے سکھائیں کہ آپ کی مرضی پُوری کر سکوں، کیونکہ آپ میرے خُدا ہیں؛ آپ کی نیک رُوح، ہموار زمین پر میری رہنمائی کرے۔


اُس نے اُنہیں سیدھی راہ پر ڈال دیا تاکہ وہ کسی شہر میں جا کر بس جایٔیں۔


آپ نے مَوشہ اَور اَہرونؔ کے ذریعہ گلّہ کی مانند اَپنے لوگوں کی رہبری کی۔


آپ اَپنی مصلحت سے میری رہنمائی کرتے ہیں، اَور تَب آخِرکار مُجھے اَپنے جلال میں قبُول فرمائیں گے۔


کیونکہ یہ خُدا ابدُالآباد تک ہمارا خُدا ہے؛ وہ موت تک ہمارا ہادی بنا رہے گا۔


اَور جَب وہ بادل خیمے کے اُوپر سے چھٹ جاتا تھا تو بنی اِسرائیل کُوچ کرتے تھے اَور جہاں وہ بادل جا کر ٹھہر جاتا تھا وہاں اِسرائیلی قِیام کرتے تھے اَور جَب تک وہ بادل ٹھہرا رہتا تھا اِسرائیلی بھی وہاں ڈیرے ڈالے رہتے تھے۔


چنانچہ مَوشہ، اَہرونؔ اَور بنی اِسرائیل کی ساری جماعت نے لیویوں کے ساتھ ٹھیک وَیسا ہی کیا جَیسا یَاہوِہ نے مَوشہ کو حُکم دیا تھا۔


چنانچہ بنی اِسرائیل نے وَیسا ہی کیا، جَیسا یَاہوِہ نے مَوشہ کو حُکم دیا تھا۔


مَوشہ نے سَب کچھ وَیسے ہی کیا، جَیسا کہ یَاہوِہ نے اُنہیں حُکم دیا تھا۔


بنی اِسرائیل نے سارا کام وَیسے ہی کیا تھا جَیسا کہ یَاہوِہ نے مَوشہ کو حُکم دیا تھا۔


کبھی تو وہ بادل شام سے لے کر صُبح تک ہی ٹھہرا رہتا تھا اَور جَب وہ صُبح کو اُٹھ جاتا تھا تو وہ کُوچ کرتے تھے۔ لہٰذا دِن ہو یا رات جَب بھی وہ بادل اُٹھ جاتا تھا وہ روانہ ہو جاتے تھے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات