Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




گنتی 9:16 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

16 اَور ہمیشہ اَیسا ہی ہوتا تھا، خیمہ پر بادل چھایا رہتا تھا اَور رات کو وہ آگ کی مانند نظر آتا تھا۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

16 اور ہمیشہ اَیسا ہی ہُؤا کرتا تھا کہ ابر اُس پر چھایا رہتا اور رات کو آگ دِکھائی دیتی تھی۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

16 इसके बाद यही सूरते-हाल रही कि बादल उस पर छाया रहता और रात के दौरान आग की सूरत में नज़र आता।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

16 اِس کے بعد یہی صورتِ حال رہی کہ بادل اُس پر چھایا رہتا اور رات کے دوران آگ کی صورت میں نظر آتا۔

باب دیکھیں کاپی




گنتی 9:16
13 حوالہ جات  

اَور دِن کے وقت آپ نے بادل کے سُتون سے اُن کی رہنمائی کی اَور رات کے وقت آگ کے سُتون سے تاکہ جِس راستے پر اُنہیں چلنا تھا اُس میں اُنہیں رَوشنی ملے۔


پھر مَیں نے تختِ الٰہی پر سے کسی کو بُلند آواز سے یہ کہتے سُنا، ”دیکھو! اَب خُدا کی قِیام گاہ آدمیوں کے درمیان ہے اَور وہ اُن کے ساتھ سکونت کرےگا۔ اَور وہ اُس کے لوگ ہوں گے اَور خُدا خُود اُن کے ساتھ رہے گا اَور اُن کا خُدا ہوگا۔


مطلب یہ ہے کہ خُدا نے المسیح کے ذریعہ دُنیا والوں سے صُلح کرلی، اَور اُنہیں اُن کی سرکشیوں کا ذمّہ دار نہیں ٹھہرایا۔ المسیح نے صُلح کا یہ پیغام ہمارے سُپرد کر دیا۔


اَے میرے بھائیو اَور بہنوں! میں نہیں چاہتا کہ تُم ہمارے آباؤاَجداد کی حالت کو بھُول جاؤ کہ وہ کِس طرح بادل کے نیچے محفوظ رہے اَور بحرِقُلزمؔ پار کرکے بچ نکلے۔


خُدا نے ایک بادل کو سائبان کے طور پر پھیلا دیا، اَور آگ کو مُقرّر کیا کہ وہ اُنہیں رات کو رَوشنی دے۔


اُنہُوں نے دِن کے وقت بادل کے ذریعہ اَور رات کو آگ کی رَوشنی سے اُن کی رہنمائی کی۔


”تو بھی اَپنے بڑے رحم کے باعث آپ نے اُنہیں بیابان میں چھوڑ نہ دیا۔ دِن کے وقت بادل کے سُتون نے اُنہیں راہ دِکھانا بند نہ کیا اَور نہ ہی رات کے وقت آگ کے سُتون نے اُس راستے میں رَوشنی کرنا چھوڑا جِس پر اُنہیں چلنا تھا۔


جو تمہارے سفر کے دَوران رات کو آگ میں اَور دِن کے وقت بادل میں ہوکر تمہارے آگے آگے چلتے رہے تاکہ تمہارے چھاؤنی کے لیٔے مُناسب جگہ تلاشے اَور تُمہیں وہ راہ دِکھائے جِس پر تُم کو چلنا تھا۔


یَاہوِہ کا بادل تمام بنی اِسرائیل کے گھرانے کے سارے سفر کے دَوران اُن کی نظروں کے سامنے دِن کو مَسکن کے اُوپر چھایا رہتا تھا، اَور رات کو بادل میں آگ ہوتی تھی۔


تَب خیمہ اِجتماع پر بادل چھا گیا اَور پاک مَسکن یَاہوِہ کے جلال سے معموُر ہو گیا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات