Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




گنتی 9:14 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

14 ” ’اگر کویٔی مُلک اِسرائیل کا باشِندہ ہو یا غَیراِسرائیلی جو تمہارے ساتھ بُودوباش کرتا ہو یَاہوِہ کے لیٔے فسح کرنا چاہے تو وہ اُسے اُس کے ضوابط کے مُطابق مانے۔ تُم مُلک اِسرائیل کے باشِندے اَور غَیراِسرائیلی باشِندے دونوں کے لیٔے ایک ہی ضوابط رکھنا۔‘ “

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

14 اور اگر کوئی پردیسی تُم میں بُود و باش کرتا ہو اور وہ خُداوند کے لِئے فَسح کرنا چاہے تو وہ فَسح کے آئِین اور رسُوم کے مُطابِق اُسے مانے۔ تُم دیسی اور پردیسی دونوں کے لِئے ایک ہی آئِین رکھنا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

14 अगर कोई परदेसी तुम्हारे दरमियान रहते हुए रब के सामने ईदे-फ़सह मनाना चाहे तो उसे इजाज़त है। शर्त यह है कि वह पूरे फ़रायज़ अदा करे। परदेसी और देसी के लिए ईदे-फ़सह मनाने के फ़रायज़ एक जैसे हैं।”

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

14 اگر کوئی پردیسی تمہارے درمیان رہتے ہوئے رب کے سامنے عیدِ فسح منانا چاہے تو اُسے اجازت ہے۔ شرط یہ ہے کہ وہ پورے فرائض ادا کرے۔ پردیسی اور دیسی کے لئے عیدِ فسح منانے کے فرائض ایک جیسے ہیں۔“

باب دیکھیں کاپی




گنتی 9:14
14 حوالہ جات  

اَور تمہارے درمیان مُلک اِسرائیل کا باشِندہ ہو یا غَیراِسرائیلی دونوں کے لیٔے ایک ہی قانُون ہو۔ کیونکہ مَیں یَاہوِہ تمہارا خُدا ہُوں۔‘ “


تُم لوگوں کو یعنی مَرد، عورتوں، بچّوں اَور اَپنے شہروں میں رہنے والے پردیسیوں کو جمع کرو، تاکہ وہ سُنیں اَور یَاہوِہ تمہارے خُدا کا خوف ماَننا سیکھیں اَور اِس آئین کی سَب باتوں پر احتیاط سے عَمل کریں۔


تمہارے بچّے، تمہاری بیویاں اَور تمہاری چھاؤنی میں رہنے والے پردیسی جو تمہاری لکڑیاں کاٹتے اَور پانی بھرتے ہیں۔


اَور جَب تُم اَپنے پڑوسی سے زمین خریدو، تو اُس کی قیمت پچھلے یوویلؔ کے بعد کے سالوں کے شُمار کے مُطابق ہونا ضروُری ہے، اَور بیچنے والا بھی اِس کی قیمت اگلے یوویلؔ کے بچے ہویٔے فصلوں کے برسوں کے شُمار کے مُطابق بیچے۔


اَور نہ تُم اَیسے جانوروں کو کسی پردیسی کے ہاتھ سے اَپنے خُدا کے لئے غِذا کی قُربانی کے طور پر قبُول کرنا؛ وہ آپ کی طرف سے قبُول نہیں کئے جائیں گے، کیونکہ اُن میں خرابی اَور عیب ہے۔‘ “


اَور نہ ہی اَپنے انگوری باغ کے دانہ توڑنے دوبارہ جانا، اَور نہ اَپنے انگوری باغ کے گِرے ہویٔے دانوں کو جمع کرنا؛ بَلکہ اُنہیں غریبوں اَور پردیسیوں کے لیٔے چھوڑ دینا۔ مَیں یَاہوِہ تمہارا خُدا ہُوں۔


پھر یَاہوِہ نے مَوشہ اَور اَہرونؔ سے فرمایا، ”فسح کھانے کے ضوابط یہ ہیں: ”کویٔی بھی غَیراِسرائیلی اِسے کھانے نہ پایٔے۔


اَور اِسرائیل کی ساری جماعت اِس عید کو منائے۔


جماعت میں تمہارے لیٔے اَور تمہارے ساتھ رہنے والے پردیسی کے لیٔے ایک سے فرمان ہُوں اَور پُشت در پُشت یہ دائمی فرمان ہمیشہ کے لیٔے رہے گا۔ یَاہوِہ کے آگے تُم اَور پردیسی برابر ہیں۔


تمہارے لیٔے اَور تمہارے درمیان رہنے والے پردیسیوں کے لیٔے ایک ہی آئین اَور طریقے ہوں گے۔‘ “


اَور جَلاوطنی سے واپس لَوٹنے والے اِسرائیلیوں نے اُسے اُن لوگوں کے ساتھ کھایا جنہوں نے یَاہوِہ اِسرائیل کے خُدا کے طالب ہونے کے لیٔے اَپنے آپ کو غَیریہُودی قوموں کی ناپاک رسموں سے الگ کر لیا تھا اُنہُوں نے فسح کا کھانا کھایا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات