Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




گنتی 8:26 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

26 وہ اگر چاہیں تو خیمہ اِجتماع کی خدمت میں اَپنے بھائیوں کا ہاتھ بٹائیں لیکن بذاتِ خُود کویٔی کام نہ کریں۔ تُم لیویوں کو اِسی قِسم کی ذمّہ داریاں سونپنا۔“

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

26 بلکہ خَیمۂِ اِجتماع میں اپنے بھائیوں کے ساتھ نِگہبانی کے کام میں مشغُول ہوں اور کوئی خِدمت نہ کریں۔ لاوِیوں کو جو جو کام سَونپے جائیں اُن کے مُتعلّق تُو اُن سے اَیسا ہی کرنا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

26 इसके बाद वह मुलाक़ात के ख़ैमे में अपने भाइयों की मदद कर सकते हैं, लेकिन ख़ुद ख़िदमत नहीं कर सकते। तुझे लावियों को इन हिदायात के मुताबिक़ उनकी अपनी अपनी ज़िम्मादारियाँ देनी हैं।”

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

26 اِس کے بعد وہ ملاقات کے خیمے میں اپنے بھائیوں کی مدد کر سکتے ہیں، لیکن خود خدمت نہیں کر سکتے۔ تجھے لاویوں کو اِن ہدایات کے مطابق اُن کی اپنی اپنی ذمہ داریاں دینی ہیں۔“

باب دیکھیں کاپی




گنتی 8:26
10 حوالہ جات  

البتّہ لیوی شہادت کے مَسکن کے اطراف اَپنے خیمے کھڑے کریں تاکہ بنی اِسرائیل کی جماعت پر غضب نازل نہ ہو۔ لیوی شہادت کے مَسکن کی حِفاظت کے ذمّہ دار ہوں گے۔“


اِن باتوں پر خاص طور سے غور کر۔ اَور اِن پر پُوری طرح عَمل کر؛ تاکہ سَب لوگ تُجھے ترقّی کرتا دیکھ سکیں۔


پھر بھی وہ میرے مُقدّس میں بیت المُقدّس کے دربان ہوکر اُس میں خدمت کر سکتے ہیں۔ وہ لوگوں کے لیٔے سوختنی نذریں اَور ذبیحے ذبح کر سکتے ہیں اَور اُن کے سامنے کھڑے ہوکر اُن کی خدمت کر سکتے ہیں۔


میری مُقدّس چیزوں کے متعلّق اَپنی ذمّہ داری بجا لانے کی بجائے تُم نے دُوسروں کو میرے مُقدّس کا نگہبان مُقرّر کیا۔


اَور یُوں بنی لیوی اَپنے بھائیوں بنی اَہرونؔ کے ماتحت یَاہوِہ کے بیت المُقدّس میں خیمہ اِجتماع کی حِفاظت اَور پاک مقام کے ظروف کی نِگرانی کی خدمات اَنجام دیتے رہیں۔


اَور بنی اِسرائیل کے نِصف حِصّہ میں سے ہر پچاس کے پیچھے ایک ایک لینا خواہ وہ اِنسان ہُوں یا مویشی، گدھے، بھیڑیں، یا کویٔی اَور جانور۔ اُنہیں لیویوں کو دینا جو یَاہوِہ کے خیمہ اِجتماع کی حِفاظت کے ذمّہ دار ہیں۔“


وہ تمہارے ساتھ مِل کر خیمہ اِجتماع کی حِفاظت کے ذمّہ دار ہوں گے جِس میں خیمہ کے سَب کام شامل ہیں۔ اَور جہاں تُم ہو وہاں کویٔی دُوسرا نہ آنے پایٔے۔


اَور اَہرونؔ کاہِنؔ کا بیٹا الیعزرؔ لیویوں کا سردار اعلیٰ تھا۔ وہ اُن لوگوں کے اُوپر مُقرّر کیا گیا تھا جو پاک مَقدِس کی حِفاظت کے ذمّہ دار تھے۔


لیکن پچاس سال کی عمر ہونے پر وہ اَپنی روزمرّہ کی خدمت سے مستعفی ہُوں اَور پھر کام نہ کریں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات