Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




گنتی 8:20 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

20 چنانچہ مَوشہ، اَہرونؔ اَور بنی اِسرائیل کی ساری جماعت نے لیویوں کے ساتھ ٹھیک وَیسا ہی کیا جَیسا یَاہوِہ نے مَوشہ کو حُکم دیا تھا۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

20 چُنانچہ مُوسیٰؔ اور ہارُونؔ اور بنی اِسرائیل کی ساری جماعت نے لاوِیوں سے اَیسا ہی کِیا۔ جو کُچھ خُداوند نے لاوِیوں کے بارے میں مُوسیٰؔ کو حُکم دِیا تھا وَیسا ہی بنی اِسرائیل نے اُن کے ساتھ کِیا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

20 मूसा, हारून और इसराईलियों की पूरी जमात ने एहतियात से रब की लावियों के बारे में हिदायात पर अमल किया।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

20 موسیٰ، ہارون اور اسرائیلیوں کی پوری جماعت نے احتیاط سے رب کی لاویوں کے بارے میں ہدایات پر عمل کیا۔

باب دیکھیں کاپی




گنتی 8:20
7 حوالہ جات  

تمام بنی اِسرائیل میں سے مَیں نے لیویوں کو اَہرونؔ اَور اُس کے بیٹوں کو بنی اِسرائیل کی جانِب سے اِس لیٔے عطا کیا ہے کہ وہ خیمہ اِجتماع میں بنی اِسرائیل میں خدمت کریں اَور اُن کے لیٔے کفّارہ دیں تاکہ جَب بنی اِسرائیل پاک مَقدِس کے قریب جایٔیں تو اُن پر کویٔی وَبا نازل نہ ہو۔“


لیویوں نے اَپنے آپ کو پاک کیا اَور اَپنے کپڑے دھو ڈالے۔ تَب اَہرونؔ نے اُنہیں یَاہوِہ کے رُوبرو ہلانے کی نذر کی قُربانی کے طور پر پیش کیا اَور اُنہیں پاک کرنے کے لیٔے اُن کی خاطِر کفّارہ دیا۔


اَور تمام بنی اِسرائیل نے بالکُل وَیسا ہی کیا جَیسا یَاہوِہ نے مَوشہ اَور اَہرونؔ کو حُکم دیا تھا۔


بَلکہ تُم لیویوں کو مَسکن اَور اُس کی تمام آرائِش کی چیزوں اَور اُس سے متعلّقہ ہر شَے کا نِگراں مُقرّر کرنا۔ وہ مَسکن اَور اُس کی آرائِش کی چیزوں کو اُٹھائیں اُس کی حِفاظت کریں اَور اُس کے اطراف ڈیرے ڈالیں۔


چنانچہ بنی اِسرائیل نے وَیسا ہی کیا، جَیسا یَاہوِہ نے مَوشہ کو حُکم دیا تھا۔


اَور اُنہُوں نے پہلے مہینے کی چودھویں تاریخ کی شام کو سِینؔائی کے بیابان میں عیدِفسح منایا اَور بنی اِسرائیل نے وَیسا ہی کیا جَیسا یَاہوِہ نے مَوشہ کو حُکم دیا تھا۔


چاہے بادل مَسکن پر دو دِن مہینے بھر یا پُورے سال ٹھہرا رہتا بنی اِسرائیل بھی چھاؤنی میں ٹھہرے رہتے اَور کُوچ نہ کرتے تھے۔ لیکن جَب وہ اُٹھ جاتا تو وہ بھی چل پڑتے تھے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات