Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




گنتی 8:2 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

2 ”اَہرونؔ سے مُخاطِب ہو اَور اُس سے کہہ، ’جَب تُو سات چراغوں کو رَوشن کرے تو دیکھنا کہ اُن سے چراغدان کے سامنے کا احاطہ رَوشن ہو۔‘ “

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

2 ہارُونؔ سے کہہ جب تُو چراغوں کو رَوشن کرے تو ساتوں چراغوں کی رَوشنی شمعدان کے سامنے ہو۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

2 “हारून को बताना, ‘तुझे सात चराग़ों को शमादान पर यों रखना है कि वह शमादान का सामनेवाला हिस्सा रौशन करें’।”

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

2 ”ہارون کو بتانا، ’تجھے سات چراغوں کو شمع دان پر یوں رکھنا ہے کہ وہ شمع دان کا سامنے والا حصہ روشن کریں‘۔“

باب دیکھیں کاپی




گنتی 8:2
19 حوالہ جات  

”پھر تُم اُس کے لیٔے سات چراغ بنانا اَور اُنہیں اُس کے اُوپر رکھنا تاکہ وہ اُس کے سامنے کی جگہ کو رَوشن کریں۔


اُس تختِ الٰہی میں سے بجلی کی چمک اَور بادلوں کے گرج کی صدائیں نکل رہی تھیں۔ اَور اُس تختِ الٰہی کے عَین سامنے آگ کے سات چراغ جَل رہے تھے۔ جو خُدا کی سات رُوحوں یعنی پاک رُوح کی نِشان دہی کرتے ہیں۔


یعنی اُن سونے کے سات چراغدانوں اَور سات سِتاروں کا پوشیدہ راز جنہیں تُم نے میرے داہنے ہاتھ میں دیکھا تھا: وہ سات سِتارے تو سات جماعتوں کے فرشتے ہیں اَور سات چراغدان سات جماعتیں ہیں۔


جَب مَیں نے اُس آواز دینے والے کی طرف اَپنا مُنہ پھیرا جو مُجھ سے ہم کلام تھا۔ تو مُجھے سونے کے سات چراغدان نظر آئے،


اَور اُس تجربہ سے زِیادہ ہمارے پاس نبیوں کا وہ کلام ہے جو بڑا مُعتبر ہے اَور تُم اَچھّا کرتے ہو جو یہ سمجھ کر اُس پر غور کرتے رہتے ہو کہ وہ ایک چراغ ہے جو تاریکی میں رَوشنی دیتاہے جَب تک صُبح نہ ہو اَور صُبح کا سِتارا المسیح تمہارے دِلوں میں چمکنے نہ لگے۔


حقیقی نُور جو ہر اِنسان کو رَوشن کرتا ہے، دُنیا میں آنے والا تھا۔


”تُم دُنیا کے نُور ہو۔ پہاڑی پر بسا ہُوا شہر چھُپ نہیں سَکتا۔


آپ کے کلام کی تشریح نُور بخشتی ہے؛ اَور سادہ دِلوں کو سمجھ عطا کرتی ہے۔


آپ کا کلام میرے قدموں کے لیٔے چراغ، اَور میری راہ کے لیٔے رَوشنی ہے۔


اَور اُن چراغوں کو صَاف کرکے ہمیشہ یَاہوِہ کے حُضُور خالص سونے کے چراغدان پر ترتیب سے رکھے۔


اَور چراغوں کو یَاہوِہ کے رُوبرو رَوشن کر دیا جَیسا کہ یَاہوِہ نے مَوشہ کو حُکم دیا تھا۔


اُنہُوں نے اُس کے لیٔے سات چراغ نیز اُس کی گُلگیر اَور گلدان بھی خالص سونے کے بنائے۔


شَریعت اَور شہادت پر نظر ڈالو۔ اگر وہ اِس کلام کے مُطابق بات نہ کریں تو اُن کے لیٔے صُبح کبھی طُلوع نہ ہوگی۔


یَاہوِہ نے مَوشہ سے فرمایا،


چنانچہ اَہرونؔ نے اَیسا ہی کیا۔ اُس نے چراغوں کو اِس طرح جما دیا کہ اُن کے رُخ چراغدان کے سامنے کی طرف تھے جَیسا کہ یَاہوِہ نے مَوشہ کو حُکم دیا تھا۔


خالص سونے کا چراغدان مع چراغوں کے جو قطاروں میں رکھے تھے اَور اُس کے تمام لوازمات اَور جَلانے کے لیٔے زَیتُون کا تیل،


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات