اُس کا ہدیہ یہ تھا: ایک سَو تیس ثاقل وزن کا چاندی کا ایک طباق اَور ستّر ثاقل وزن کا چاندی کا چھڑکنے کا ایک پیالہ۔ اِن دونوں کا وزن پاک مَقدِس کے ثاقل کے پیمانہ کے مُطابق تھا اَور ہر ایک میں اناج کی قُربانی کے لیٔے تیل مِلا ہُوا مَیدہ بھرا تھا؛
اُن کے سامنے بنی اِسرائیل کے ستّر بُزرگ کھڑے ہیں جِن میں شافانؔ کا بیٹا یازنیاہؔ بھی ہے۔ ہر ایک کے ہاتھ میں ایک بخُوردان ہے اَور وہاں بخُور کا خُوشبودار بادل اُٹھ رہاہے۔