45 سوختنی نذر کے لیٔے ایک بچھڑا، ایک مینڈھا، اَور ایک یک سالہ نر برّہ؛
45 سوختنی قُربانی کے لِئے ایک بچھڑا ایک مینڈھا ایک نر یکسالہ برّہ۔
خُدا نے المسیح کو جو گُناہ سے واقف نہ تھا، ہمارے واسطے گُناہ ٹھہرایا تاکہ ہم المسیح میں خُدا کے راستباز ہو جایٔیں۔
یقیناً اُس نے ہمارے درد اَور بیماریاں برداشت کیں اَپنے اُوپر اُٹھالیا پھر بھی ہم نے اُسے خُدا کا مارا، کُوٹا اَور ستایا ہُوا سمجھا۔
مَیں آپ کے لیٔے موٹے تازہ جانوروں کی سوختنی نذر اَور مینڈھوں کے چڑھاوے؛ اَور بَیل اَور بکرے پیش کروں گا۔
دس ثاقل وزن کا سونے کا ایک ظرف جو لوبان سے بھرا ہُوا تھا؛
گُناہ کی قُربانی کے لیٔے ایک بکرا؛
میں تُمہیں تمہاری قُربانیوں کے سبب سے تنبیہ نہیں کر رہا نہ ہی تمہاری سوختنی نذروں کے باعث جو ہمیشہ میرے سامنے رہتی ہیں۔
”تمہاری کثیرُالتعداد قُربانیاں میرے کس کام کی ہیں؟“ یَاہوِہ فرماتے ہیں: مینڈھوں کی سوختنی نذروں سے، اَور فربہ جانوروں کی چربی سے میرا جی بھر چُکاہے؛ بَیلوں، برّوں اَور بکروں کا خُون میری خُوشی کا باعث نہیں۔