اَور وہ اَپنے نذرانوں کے طور پر چھ ڈھکی ہُوئی گاڑیاں اَور بَارہ بَیل یَاہوِہ کے پاس لایٔے یعنی ہر سردار کی طرف سے ایک ایک بَیل اَور دو دو سرداروں کی طرف سے ایک ایک گاڑی۔ اُنہیں اُنہُوں نے مَسکن کے سامنے پیش کیا۔
اِس لئے اُنہُوں نے خُدا کے صندُوق کو ایک نئی گاڑی پر رکھا اَور اُسے ابینادابؔ کے گھر سے لے آئے جو پہاڑی پر تھا۔ ابینادابؔ کے بیٹے عُزّاہ اَور اخیوؔ اُس نئی گاڑی کو ہانک رہے تھے