گنتی 7:3 - اُردو ہم عصر ترجُمہ3 اَور وہ اَپنے نذرانوں کے طور پر چھ ڈھکی ہُوئی گاڑیاں اَور بَارہ بَیل یَاہوِہ کے پاس لایٔے یعنی ہر سردار کی طرف سے ایک ایک بَیل اَور دو دو سرداروں کی طرف سے ایک ایک گاڑی۔ اُنہیں اُنہُوں نے مَسکن کے سامنے پیش کیا۔ باب دیکھیںکِتابِ مُقادّس3 وہ اپنا ہدیہ چھ پردہ دار گاڑِیاں اور بارہ بَیل خُداوند کے حضُور لائے۔ دو دو رئِیسوں کی طرف سے ایک ایک گاڑی اور ہر رئِیس کی طرف سے ایک بَیل تھا۔ اِن کو اُنہوں نے مسکن کے سامنے حاضِر کِیا۔ باب دیکھیں |
جِس طرح بنی اِسرائیل اَپنی اناج کی نذر کی قُربانی کے عطیات پاک برتنوں میں رکھ کر یَاہوِہ کے بیت المُقدّس میں لے آتے ہیں وَیسے ہی وہ تمہارے سَب بھائیوں کو تمام قوموں میں سے گھوڑوں، رتھوں، پالکیوں، خچّروں اَور اُونٹوں پر بِٹھا کر یروشلیمؔ میں میرے مُقدّس پہاڑ پر یَاہوِہ کے لیٔے ہدیہ کے طور پر لے آئیں گے۔