Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




گنتی 7:10 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

10 پھر جَب مذبح کا مَسح کیا گیا تَب سارے سردار اُس کی تقدیس کے لیٔے اَپنے اَپنے نذرانے لایٔے اَور اُنہیں مذبح کے سامنے پیش کیا۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

10 اور جِس دِن مذبح مَسح کِیا گیا اُس دِن وہ رئِیس اُس کی تقدِیس کے لِئے ہدئے لائے اور اپنے ہدیوں کو وہ رئِیس مذبح کے آگے لے جانے لگے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

10 बारह सरदार क़ुरबानगाह की मख़सूसियत के मौक़े पर भी हदिये ले आए। उन्होंने अपने हदिये क़ुरबानगाह के सामने पेश किए।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

10 بارہ سردار قربان گاہ کی مخصوصیت کے موقع پر بھی ہدیئے لے آئے۔ اُنہوں نے اپنے ہدیئے قربان گاہ کے سامنے پیش کئے۔

باب دیکھیں کاپی




گنتی 7:10
12 حوالہ جات  

آٹھویں دِن اُنہُوں نے ایک مُقدّس اِجتماع کا اہتمام کیا۔ سات دِن تک وہ مذبح کی تقدیس کے کرنے میں اَور سات دِن عید منانے میں مصروف رہے۔


یروشلیمؔ کی فصیل کی تقدیس کے وقت لیویوں کو جہاں کہیں بھی وہ رہتے تھے تلاش کیا گیا اَور اُنہیں یروشلیمؔ لایا گیا تاکہ وہ جھانجھ، سِتار اَور بربط کے ساتھ خُوشی سے شُکر گزاری کے نغمہ گا کر مخصُوصیت کی رسومات اَدا کریں۔


شُلومونؔ بادشاہ نے بائیس ہزار بَیلوں اَور ایک لاکھ بیس ہزار بھیڑ بکریوں کی قُربانی گذرانی۔ یُوں بادشاہ اَور سَب لوگوں نے خُدا کے بیت المُقدّس کو مخصُوص کیا۔


اَور شُلومونؔ نے یَاہوِہ کے حُضُور میں جو سلامتی کی نذروں کی قُربانیاں پیش کیں، اُس میں بائیس ہزار بَیل اَور ایک لاکھ بیس ہزار بھیڑ بکرے تھے۔ اَور اِس طرح بادشاہ نے اَور تمام بنی اِسرائیل نے یَاہوِہ کے بیت المُقدّس کو مخصُوص کیا۔


پھر فَوجی افسران فَوج سے یُوں مُخاطِب ہُوئے: ”کیا کسی نے نیا گھر تعمیر کیا ہے اَور اُسے مخصُوص نہیں کیا ہے؟ تو وہ گھر لَوٹ جائے؛ کہیں اَیسا نہ ہو کہ وہ جنگ میں ماراجائے اَور کویٔی دُوسرا شخص اُسے مخصُوص کرے۔


اَے یَاہوِہ، مَیں آپ کی تمجید کروں گا، کیونکہ آپ نے مُجھے گہرائیوں میں سے نکال کر سربُلند کیا اَور میرے دُشمنوں کو مُجھ پر خُوش ہونے کا موقع نہ دیا۔


اَور اُس دِن اُنہُوں نے خُوشی سے بہت سِی قُربانیاں چڑھائیں کیونکہ خُدا نے اُنہیں بڑی خُوشی عطا فرمائی تھی۔ عورتوں اَور بچّوں نے بھی خُوشی منائی اَور یروشلیمؔ میں جَشن منانے کی آواز دُور تک سُنایٔی دیتی تھی۔


جَب مَوشہ مَسکن کو کھڑا کر چُکا تو اُس نے اُسے مَسح کیا اَور اُسے اَور اُس کے سارے سازوسامان کو مُقدّس کیا۔ اُس نے مذبح اَور اُس کے تمام ظروف کو بھی مَسح اَور مُقدّس کیا۔


کیونکہ یَاہوِہ نے مَوشہ سے کہاتھا، ”ہر روز ایک ہی سردار مذبح کی تقدیس کے لیٔے اَپنا نذرانہ لایٔے۔“


مذبح کے ممسوح ہونے کے وقت اُس کی تقدیس کے لیٔے بنی اِسرائیل کے سرداروں کے لایٔے ہویٔے عطیات یہی تھے۔ یعنی چاندی کے بَارہ طباق، چاندی کے چھڑکنے کے بَارہ پیالے اَور سونے کے بَارہ ظروف۔


سلامتی کی نذر کی قُربانی کے طور پر پیش کرنے کے لیٔے جانوروں کی کُل تعداد یہ تھی: چوبیس بَیل، ساٹھ مینڈھے، ساٹھ بکرے، اَور ساٹھ یک سالہ نر برّے۔ مذبح کے ممسوح ہونے کے بعد اُس کی تقدیس کے لیٔے یہ عطیات پیش کیٔے گیٔے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات