” ’نذیر اَپنی نذارت کے مُطابق یَاہوِہ کے لیٔے جِس چڑھاوے کی مَنّت مانے علاوہ اُس کے جِس کا اُسے مقدور ہو اُن سَب کے متعلّق یہی آئین ہے۔ اُس نے جو مَنّت مانی ہو اُسے نذارت کی آئین کے مُطابق پُورا کیا جائے۔‘ “
تَب بنی لیوی جو کاہِنؔ ہیں نزدیک آئیں کیونکہ یَاہوِہ تمہارے خُدا نے اُنہیں خدمت کرنے اَور یَاہوِہ کے نام سے برکت دینے اَور تمام تنازعوں اَور جھگڑوں کے مُعاملوں کا فیصلہ کرنے کے لیٔے مُنتخب کیا ہے۔