Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




گنتی 6:20 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

20 اَور کاہِنؔ اُنہیں ہلانے کی نذر کی قُربانی کے طور پر یَاہوِہ کے حُضُور ہلائے۔ وہ مُقدّس ہیں اَور ہلائے ہویٔے سینہ اَور پیش کی ہُوئی ران سمیت کاہِنؔ کے ہیں۔ اُس کے بعد نذیر مَے پی سَکتا ہے۔‘

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

20 پِھر کاہِن اُن کو ہلانے کی قُربانی کے طَور پر خُداوند کے حضُور ہلائے۔ ہلانے کی قُربانی کے سِینہ اور اُٹھانے کی قُربانی کے شانہ کے ساتھ یہ بھی کاہِن کے لِئے مُقدّس ہیں۔ اِس کے بعد نذیر مَے پی سکے گا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

20 इसके बाद वह यह चीज़ें वापस लेकर उन्हें हिलाने की क़ुरबानी के तौर पर रब के सामने हिलाए। यह एक मुक़द्दस क़ुरबानी है जो इमाम का हिस्सा है। सलामती की क़ुरबानी का हिलाया हुआ सीना और उठाई हुई रान भी इमाम का हिस्सा हैं। क़ुरबानी के इख़्तिताम पर मख़सूस किए हुए शख़्स को मै पीने की इजाज़त है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

20 اِس کے بعد وہ یہ چیزیں واپس لے کر اُنہیں ہلانے کی قربانی کے طور پر رب کے سامنے ہلائے۔ یہ ایک مُقدّس قربانی ہے جو امام کا حصہ ہے۔ سلامتی کی قربانی کا ہلایا ہوا سینہ اور اُٹھائی ہوئی ران بھی امام کا حصہ ہیں۔ قربانی کے اختتام پر مخصوص کئے ہوئے شخص کو مَے پینے کی اجازت ہے۔

باب دیکھیں کاپی




گنتی 6:20
24 حوالہ جات  

پس جاؤ، خُوشی سے اَپنی روٹی کھاؤ اَور مسرُور دِل سے اَپنا انگوری شِیرہ پیو کیونکہ یہی وقت ہے کہ خُدا تمہارے اعمال سے راضی ہو۔


پھر کاہِنؔ اُس کے ہاتھ میں سے غیرت کی اناج کی قُربانی کو لے کر اُسے یَاہوِہ کے حُضُور ہلائے اَور اُسے مذبح کے پاس لایٔے۔


یِسوعؔ نے اُسے پیتے ہی، فرمایا، ”پُورا ہُوا“ اَور سَر جھُکا کر جان دے دی۔


میں تُم سے سچ کہتا ہُوں، ”میں انگور کا شِیرہ تَب تک نہیں پیوں گا جَب تک کہ خُدا کی بادشاہی میں نیا نہ پیوں۔“


میں تُم سے سچ کہتا ہُوں کہ میں یہ انگور کا شِیرہ پھر کبھی نہ پیوں گا جَب تک کہ میں اَپنے آسمانی باپ کی بادشاہی میں تمہارے ساتھ نیا نہ پیوں۔“


بنی اِفرائیمؔ زبردست سُورما کی مانند ہوں گے، اَور اُن کا دِل اَیسے شادمان ہوگا جَیسے مَے نوشی کرنے سے ہوتاہے۔ اُن کی اَولاد اِسے دیکھے گی اَور شادمان ہوگی اَور اُن کے دِل یَاہوِہ میں خُوش ہوں گے۔


وہ کس قدر پُر کشش اَور حسین ہوں گے! کہ نوجوان اناج کھا کر، اَور لڑکیاں نئی مَے پی کر صحت مند ہو جائیں گے۔


اَور قادرمُطلق یَاہوِہ اُن کی حِفاظت کریں گے۔ اَور وہ اَپنے دُشمنوں کو تباہ کر دیں گے اَور اُن کے فلاخن کے پتّھروں کو پامال کریں گے۔ وہ پیئیں گے اَور اَیسا شور مچائیں گے جَیسے لوگ مَے نوشی کرکے شور مچاتے ہیں؛ وہ اُس پیالے کی مانند لبریز ہوں گے جو مذبح کے کونوں پر چھڑکنے کے لیٔے اِستعمال ہوتاہے۔


اَور وہ جِن کا یَاہوِہ نے فدیہ دیا ہے لَوٹیں گے۔ اَور گاتے ہُوئے صِیّونؔ میں داخل ہوں گے؛ اَبدی خُوشی اُن کے سَر کا تاج ہوگی۔ وہ خُوشی اَور شادمانی پائیں گے، اَور غم و آہ کافُور ہو جایٔیں گے۔


قادرمُطلق یَاہوِہ اِس پہاڑ پر سَب قوموں کے لیٔے اَیسی ضیافت تیّار کرےگا، جِس میں لذیذ کھانے اَور پرانی عُمدہ مَے پیش کی جائے گی جہاں نہایت مُرغّن اَور لذیذ اَشیا خُوردنی اَور بہترین مَے ہوگی۔


جِس طرح ہلانے کی نذر کی قُربانی کا سینہ اَور داہنی ران تمہارے ہیں اُسی طرح اُن کا گوشت بھی تمہارا ہوگا۔


اَور کاہِنؔ اِن پُولوں کو یَاہوِہ کے حُضُور بطور لہرانے کی قُربانی گزرانے، تَب وہ تمہاری طرف سے یَاہوِہ کی نظر میں مقبُول ٹھہرے گی؛ اَور کاہِنؔ اُسے سَبت کے بعد اگلے دِن لہرائے۔


وہ آتِشی قُربانی کی چربی کے ساتھ ران کو اُونچا اُٹھاتے اَور سینہ کو ہلاتے ہویٔے یَاہوِہ کے حُضُور بطور ہلانے کی نذر کی قُربانی کے طور پر لائیں گے۔ اَور جَیسا یَاہوِہ نے حُکم دیا ہے یہ تمہارا اَور تمہارے بچّوں کا باقاعدہ دائمی حِصّہ ہوگا۔“


مگر اَہرونؔ نے سینے اَور داہنی ران کو یَاہوِہ کے حُضُور ہلانے کی نذر کی قُربانی کے طور پر پیش کیا جَیسا مَوشہ نے اُنہیں حُکم دیا تھا۔


کیونکہ مَیں نے بنی اِسرائیل کی سلامتی کی نذروں میں سے ہلانے کی نذر کی قُربانی کا وہ سینہ اَور وہ ران جو نذر کی جاتی ہے، اُنہیں کاہِنؔ اَہرونؔ اَور اُن کے بیٹوں کو دے دیا ہے کہ وہ بنی اِسرائیل کی جانِب سے کاہِنؔ کا دائمی حِصّہ ہو۔‘ “


کاہِنؔ اُس چربی کو مذبح پر جَلا دے لیکن وہ سینہ اَہرونؔ اَور اُس کے بیٹوں کا حِصّہ ہوگا۔


اَور وہ خُود اَپنے ہاتھوں میں یَاہوِہ کو بطور غِذا آتِشی قُربانی کے لیٔے چربی اَور سینہ ساتھ لایٔے اَور سینہ کو اُوپر اُٹھاکر یَاہوِہ کے حُضُور ہلانے کی نذر کی قُربانی کے طور پر پیش کرے۔


اَور تُم اَپنی سلامتی کی نذروں کی قُربانی کی داہنی ران کاہِنؔ کو نذرانہ کے طور پر دے دینا۔


” ’نذیر اَپنی نذارت کے مُطابق یَاہوِہ کے لیٔے جِس چڑھاوے کی مَنّت مانے علاوہ اُس کے جِس کا اُسے مقدور ہو اُن سَب کے متعلّق یہی آئین ہے۔ اُس نے جو مَنّت مانی ہو اُسے نذارت کی آئین کے مُطابق پُورا کیا جائے۔‘ “


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات