Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




گنتی 6:15 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

15 اَور ساتھ ہی ساتھ اناج کی نذریں اَور تپاون کی نذروں اَور بے خمیری روٹیوں کی ایک ٹوکری بھی لایٔے جِس میں زَیتُون کا تیل ملے ہویٔے مَیدے کے کُلچے اَور تیل سے چُپڑی ہُوئی بے خمیری ٹکیاں ہُوں۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

15 اور بے خمِیری روٹیوں کی ایک ٹوکری اور تیل مِلے ہُوئے مَیدہ کے کُلچے اور تیل چُپڑی ہُوئی بے خمِیری روٹیاں اور اُن کی نذر کی قُربانی اور اُن کے تپاون لائے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

15 इसके अलावा वह एक टोकरी में बेख़मीरी रोटियाँ जिनमें बेहतरीन मैदा और तेल मिलाया गया हो और बेख़मीरी रोटियाँ जिन पर तेल लगाया गया हो मुताल्लिक़ा ग़ल्ला की नज़र और मै की नज़र के साथ

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

15 اِس کے علاوہ وہ ایک ٹوکری میں بےخمیری روٹیاں جن میں بہترین میدہ اور تیل ملایا گیا ہو اور بےخمیری روٹیاں جن پر تیل لگایا گیا ہو متعلقہ غلہ کی نذر اور مَے کی نذر کے ساتھ

باب دیکھیں کاپی




گنتی 6:15
15 حوالہ جات  

” ’اگر تُم تنور میں پکائے ہویٔے اناج کی نذر لایٔے تو وہ سَب سے بہترین مَیدہ کا بنا ہو اَور زَیتُون کے تیل میں گندھی ہویٔی، بے خمیری کُلچے یا زَیتُون کے تیل سے چُپڑی ہُوئی بے خمیری چپاتیاں ہُوں۔


اَور تُم نفیس گندُم کے آٹے کی بے خمیری روٹیاں اَور زَیتُون کے تیل سے بنے کُلچے اَور تیل سے چُپڑی ہُوئی بے خمیری ٹکیئے بنانا۔


اَور نِصف ہین مَے تپاون کے طور پر بھی لانا۔ یہ یَاہوِہ کے حُضُور غِذا کی فرحت بخش خُوشبو والی آتِشی قُربانی ہوگی۔


کیونکہ جَب کبھی تُم یہ روٹی کھاتے اَور اِس پیالہ میں سے پیتے ہو تو خُداوؔند کی موت کا اِظہار کرتے ہو جَب تک کہ خُداوؔند کی زمین پر دُوسری آمد نہ ہو جائے۔


پس تُم کھاؤ یا پیو یا خواہ جو کچھ کرو، سَب خُدا کے جلال کے لیٔے کرو۔


کون جانتا ہے؟ شاید وہ پلٹ کر رحم کھائے اَور اَیسی برکت دے جائے۔ جو یَاہوِہ تمہارے خُدا کے لیٔے اناج کی نذر اَور تپاون کی نذر کی قُربانی ہو۔


اَے کاہِنوں، ٹاٹ پہن لو اَور ماتم کرو؛ اَے مذبح کے خدمت گزارو، ماتم کرو۔ اَے میرے خُدا کے خدمت گزارو، آؤ اَور ٹاٹ اوڑھے ہُوئے رات گُزارو؛ کیونکہ اناج کی نذر اَور تپاون کی نذر کی قُربانیاں تمہارے خُدا کے گھر سے موقُوف ہو چُکے ہیں۔


اناج کی نذریں اَور تپاون نذریں، یَاہوِہ کے گھر سے موقُوف ہو چُکے ہیں۔ یَاہوِہ کی حُضُوری میں خدمت گذار کاہِنؔ ماتم کر رہے ہیں۔


لیکن جو اناج جمع کریں گے وُہی اُسے کھایٔیں گے، اَور یَاہوِہ کی سِتائش کریں گے، اَورجو انگور جمع کریں گے وُہی اُس کا رس میرے پاک مَقدِس کے صحنوں میں پی پائیں گے۔“


اَور سلامتی کی نذر کے لیٔے یَاہوِہ کے حُضُور قُربانی پیش کرنے کے لیٔے ایک بَیل اَور ایک مینڈھا، اَور تیل سے سنی ہُوئی اناج کی نذر بھی لو، کیونکہ آج یَاہوِہ تُم پر ظاہر ہوں گے۔‘ “


”اَہرونؔ اَور اُن کے بیٹوں کو اَور ساتھ میں اُن کے لباس، مَسح کا تیل، گُناہ کی قُربانی کے بچھڑے اَور دو بے عیب مینڈھے اَور ایک ٹوکری میں بے خمیری روٹیاں لے آؤ،


” ’اگر وہ اِسے شُکر گُزاری کے طور پر پیش کرے تَب وہ شُکر گزاری کی قُربانی کے ساتھ تیل سے گُندھے ہویٔے بے خمیری روٹی اَور تیل چُپڑی ہُوئی بے خمیری ٹکیاں اَور تیل سے اَچھّی طرح گُندھے ہویٔے مَیدے کی روٹیاں بھی گذرانے۔


” ’کاہِنؔ اُنہیں یَاہوِہ کے حُضُور پیش کرے اَور اُنہیں گُناہ کی قُربانی اَور سوختنی نذر کے طور پر پیش کرے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات