Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




گنتی 5:3 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

3 خواہ وہ مَرد ہو یا عورت، اُنہیں چھاؤنی سے خارج کر دو تاکہ وہ اَپنی چھاؤنی کو ناپاک نہ کر دیں جہاں میں خُود اُن کے درمیان رہتا ہُوں۔“

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

3 اَیسوں کو خواہ وہ مَرد ہوں یا عَورت تُم نِکال کر اُن کو لشکر گاہ کے باہر رکھّو تاکہ وہ اُن کی لشکر گاہ کو جِس کے درمِیان مَیں رہتا ہُوں ناپاک نہ کریں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

3 ख़ाह मर्द हो या औरत, सबको ख़ैमागाह के बाहर भेज देना ताकि वह ख़ैमागाह को नापाक न करें जहाँ मैं तुम्हारे दरमियान सुकूनत करता हूँ।”

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

3 خواہ مرد ہو یا عورت، سب کو خیمہ گاہ کے باہر بھیج دینا تاکہ وہ خیمہ گاہ کو ناپاک نہ کریں جہاں مَیں تمہارے درمیان سکونت کرتا ہوں۔“

باب دیکھیں کاپی




گنتی 5:3
23 حوالہ جات  

کیونکہ یَاہوِہ تمہارے خُدا تمہاری چھاؤنی میں چلتے پھرتے ہیں تاکہ تمہاری حِفاظت کریں اَور تمہارے دُشمنوں کو تمہارے حوالہ کر دیں۔ تمہاری کا پاک ہونا ضروُری ہے۔ اَیسا نہ ہو کہ وہ تمہارے درمیان کویٔی نَجاست دیکھے اَور تُم سے دُور چلے جائیں۔


اَور اُس میں کویٔی ناپاک چیز یا کویٔی شخص جو شرمناک حرکت کرتا یا جھُوٹی باتیں گڑھتا ہے، ہرگز داخل نہ ہوگا، مگر وُہی ہوں گے جِن کے نام برّہ کی کِتاب حیات میں درج ہیں۔


پھر مَیں نے تختِ الٰہی پر سے کسی کو بُلند آواز سے یہ کہتے سُنا، ”دیکھو! اَب خُدا کی قِیام گاہ آدمیوں کے درمیان ہے اَور وہ اُن کے ساتھ سکونت کرےگا۔ اَور وہ اُس کے لوگ ہوں گے اَور خُدا خُود اُن کے ساتھ رہے گا اَور اُن کا خُدا ہوگا۔


جو آدمی بِدعتی یا جھُوٹی تعلیم دینے والا ہو اُسے دو بار نصیحت کرنے کے بعد بھی اگر نہ مانے تو اُسے جماعت کی رِفاقت سے خارج کر دو۔


اَے بھائیو اَور بہنوں! ہم اَپنے خُداوؔند یِسوعؔ المسیح کے نام میں تُمہیں حُکم دیتے ہیں کہ ہر اُس مُومِن سے دُور رہو جو کام سے جی چُراتا ہے، اَور اُس تعلیم کے مُطابق نہیں چلتا جو ہم نے دی ہے۔


اَے صِیّونؔ کے لوگو، للکارو اَور خُوشی سے گاؤ، کیونکہ اِسرائیل کا قُدُّوس تمہارے درمیان عظیم ہے۔“


جَب وہ آسمان پر چڑھے، تو قَیدیوں کو اَپنے ساتھ لے گیٔے؛ آپ نے اَپنی اُمّت سے، بَلکہ باغی اِنسانوں سے بھی انعامات قبُول فرمایٔے۔ تاکہ اَے یَاہوِہ، خُدا وہاں سکونت کر سکیں۔


محل کی چھت دیودار کے پینتالیس سُتونوں پر لٹک شہتیروں کے سہارے ٹِکی ہُوئی تھی۔ ہر قطار میں پندرہ دیودار کے لٹک شہتیر تھے۔


اُس مُلک کو ناپاک نہ کرو جہاں تُم بستے ہو اَور جہاں میں رہتا ہُوں کیونکہ مَیں جو یَاہوِہ ہُوں بنی اِسرائیل کے درمیان رہتا ہُوں۔‘ “


ناپاک شخص جِس شَے کو بھی چھُوتا ہے وہ شَے ناپاک ہو جاتی ہے اَور وہ چھُونے والا بھی شام تک ناپاک رہے گا۔“


”اَور پھر وہ میرے لیٔے ایک پاک مَقدِس بنائیں اَور مَیں اُن کے درمیان سکونت کروں گا۔


پھر میں اِسرائیلیوں کے درمیان سکونت کروں گا اَور اُن کا خُدا ہُوں گا


”پھر اُس پاک و صَاف قرار دئیے جانے والے شخص کے لیٔے لازِم ہے کہ وہ اَپنے کپڑے دھوئے اَپنے سارے بال مُنڈوائے اَور پانی سے غُسل کرے، تَب وہ رسماً پاک سمجھا جائے گا۔ اِس کے بعد ہی وہ چھاؤنی میں آسکتا ہے، لیکن ضروُری ہے کہ وہ سات دِن تک اَپنے خیمہ سے باہر ہی ٹھہرے۔


بنی اِسرائیل نے اَیسا ہی کیا۔ اُنہُوں نے اُنہیں چھاؤنی سے خارج کر دیا۔ اُنہُوں نے ٹھیک وَیسا ہی کیا جَیسا یَاہوِہ نے مَوشہ کو حُکم دیا تھا۔


وہ مَوشہ اَور اَہرونؔ کی مُخالفت کرنے کے لئے ایک گِروہ کی طور پر اِکٹھّے ہوکر اُن سے کہنے لگے، ”تُم حَد سے بڑھ چُکے ہو! ساری جماعت اَور اُس کا ہر ایک فرد مُقدّس ہے اَور یَاہوِہ اُن کے ساتھ ہیں۔ پھر تُم یَاہوِہ کی جماعت میں اَپنے آپ کو کیوں بالاتر رکھتے ہیں؟“


” ’اِس طرح تُم بنی اِسرائیل کو اُن کی ناپاکی سے ہمیشہ دُور رکھوگے، تاکہ وہ میری قِیام گاہ کو جو اُن کے درمیان ہے، ناپاک کرنے کی وجہ سے اَپنی ناپاکی میں ہلاک نہ ہوں۔‘ “


اگر کسی غُلام نے تمہارے پاس پناہ لی ہو، تو اُسے اُس کے آقا کے حوالہ نہ کرنا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات