Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




گنتی 5:18 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

18 جَب کاہِنؔ اُس عورت کو یَاہوِہ کے حُضُور میں کھڑا کر چُکے تو وہ اُس کے بال کھول دے، اَور اُس کے ہاتھوں میں یادگار کی قُربانی تھما دے جو غیرت کی اناج کی قُربانی ہے اَور خُود اَپنے ہاتھ میں اُس لعنت لانے والے کڑوے پانی کے برتن کو تھامے رہے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

18 پِھر کاہِن اُس عَورت کو خُداوند کے حضُور کھڑی کر کے اُس کے سر کے بال کُھلوا دے اور یادگاری کی نذر کی قُربانی کو جو غَیرت کی نذر کی قُربانی ہے اُس کے ہاتھوں پر دھرے اور کاہِن اپنے ہاتھ میں اُس کڑوے پانی کو لے جو لَعنت کو لاتا ہے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

18 फिर वह औरत को रब को पेश करके उसके बाल खुलवाए और उसके हाथों पर मैदे की नज़र रखे। इमाम के अपने हाथ में कड़वे पानी का वह बरतन हो जो लानत का बाइस है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

18 پھر وہ عورت کو رب کو پیش کر کے اُس کے بال کھلوائے اور اُس کے ہاتھوں پر میدے کی نذر رکھے۔ امام کے اپنے ہاتھ میں کڑوے پانی کا وہ برتن ہو جو لعنت کا باعث ہے۔

باب دیکھیں کاپی




گنتی 5:18
18 حوالہ جات  

شادی کرنا سَب لوگوں میں عزّت کی بات سَمجھی جائے اَور شوہر اَور بیوی ایک دُوسرے کے وفادار رہیں اَور اُن کے شادی کا بِستر ناپاک نہ ہونے پایٔے، کیونکہ خُدا زناکاروں اَور زانیوں کی عدالت کرےگا۔


اگر کویٔی عورت اوڑھنی اِستعمال نہ کرنا چاہے تو وہ اَپنا سَر بھی مُنڈوا دے لیکن اگر وہ سَر مُنڈوانے کو باعث شرم سمجھتی ہے تو وہ اوڑھنی سے اَپنا سَر ڈھانکے۔


تمہاری بدکاری ہی تُمہیں سزا دے گی؛ اَور مجھ سے برگشتگی ہی تمہاری تادیب کرےگی۔ تَب ذرا غور کرنا اَور احساس کرنا کہ یَاہوِہ اَپنے خُدا کو ترک کرنا اَور میرا خوف نہ ماننا تمہارے حق میں کتنا بُرا اَور بےجا کام ہے،“ خُداوؔند، قادرمُطلق یَاہوِہ یہی فرماتے ہیں۔


جو تکلیف مَیں نے برداشت کی یقیناً یہ میرے حق میں مفید ثابت ہُوئی۔ آپ نے اَپنی مَحَبّت میں مُجھے تباہی کے گڑھے سے بچا لیا؛ آپ نے میرے تمام گُناہ اَپنی پیٹھ کے پیچھے ڈال دئیے۔


تَب مَیں نے موت سے بھی تلخ تر اُس عورت کو پایا، جِس کا دِل خُود ایک پھندا اَور جِس کے ہاتھ زنجیریں ہیں۔ وہ آدمی جو خُدا کو خُوش رکھتا ہے، اُس سے بچا رہے گا، لیکن گُنہگار کو وہ اَپنے جال میں پھنسا لے گی۔


لیکن آخِر میں اُن کا مزا پِت کی مانند کڑوا ثابت ہوتاہے، اَور دو دھاری تلوار کی مانند تیز۔


شموایلؔ نے کہا، ”عمالیقیوں کے بادشاہ اَگاگؔ کو میرے پاس لاؤ۔“ اَگاگؔ بڑی خُوشی کے ساتھ یہ سوچتا ہُوا آیا، ”یقیناً موت کی تلخی اَب گزر چُکی ہے۔“


لہٰذا خبردار! کہیں اَیسا نہ ہو کہ آج تمہارے درمیان کویٔی مَرد یا عورت، کویٔی برادری یا قبیلہ اَیسا ہو جِس کا دِل یَاہوِہ ہمارے خُدا کی طرف سے برگشتہ ہو، اَور وہ جا کر اُن قوموں کے معبُودوں کی عبادت کرنے لگے؛ یا اَیسا نہ ہو کہ تمہارے درمیان کویٔی اَیسی جڑ ہو جو تلخ اَور زہریلا پھل پیدا کرے۔


یہ پانی جو لعنت لاتا ہے تمہارے جِسم میں داخل ہو تاکہ تمہارا پیٹ پھُولے اَور تمہاری ران سڑائے۔“ ” ’تَب وہ عورت کہے، ”آمین! آمین۔“


اَور کاہِنؔ مٹّی کے برتن میں مُقدّس پانی لے اَور مَسکن کے فرش پر کی کچھ گَرد لے کر اُس پانی میں ڈال دے۔


تو وہ اَپنی بیوی کو کاہِنؔ کے سامنے حاضِر کرے، اَور اَپنے ساتھ ایفہ کا دسواں حِصّہ جَو کا آٹا اُس کی طرف سے نذرانے کے طور پر لے جائے۔ لیکن اُس پر تیل نہ ڈالے، نہ ہی لوبان رکھے کیونکہ یہ اناج کی قُربانی غیرت کی ہے یعنی یادگاری نذر کی قُربانی ہے جو بدی کو یاد دِلانے کے لیٔے ہے۔


”اِس قِسم کے متعدّی مرض مثلاً کوڑھ میں مُبتلا شخص کے لیٔے لازِم ہے کہ وہ پھٹے پرانے کپڑے پہنے اَور اُس کے بال بکھرے ہویٔے ہُوں اَور وہ اَپنے چہرے کے نِچلے حِصّہ کو ڈھانکے اَور چِلّا چِلّا‏‏‏‏کر کہے، ’ناپاک! ناپاک!‘


لیکن اگر عورت لمبے بال رکھے تو یہ اُس کے لیٔے زینت کا باعث ہیں کیونکہ لمبے بال اُسے گویا پردے کی غرض سے دئیے گیٔے ہیں۔


تَب کاہِنؔ عورت کو قَسم کھِلا کر اُس سے کہے، ”اگر کویٔی اَور آدمی تمہارے ساتھ ہم بِستر نہیں ہُواہے اَور تُو اَپنے خَاوند کی ہوتے ہویٔے گُمراہ ہوکر ناپاک نہیں ہُوئی تو یہ کڑوا پانی جو لعنت لاتا ہے تُمہیں ضرر نہ پہُنچائے


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات