یَاہوِہ کے حُکم کے مُطابق جو اُس نے مَوشہ کو دیا تھا ہر ایک کو اُس کا کام سونپا گیا اَور اُنہیں بتایا گیا کہ کون کیا کیا بوجھ اُٹھائے گا۔ چنانچہ اُسی حُکم کے مُطابق جو یَاہوِہ نے مَوشہ کو دیا تھا اُن کا شُمار کیا گیا۔
”بنی اِسرائیل کو حُکم دو کہ وہ ہر اُس شخص کو جسے جِلد کی کویٔی متعدّی بیماری ہو یا جریان کا مرض ہو یا جو کسی مُردہ کو چھُونے کے باعث ناپاک ہو چُکاہو، چھاؤنی سے خارج کر دیں۔
یَاہوِہ نے مَوشہ کو جَواب دیا، ”اگر اِس کے باپ نے اِس کے مُنہ پر صِرف تھُوکا ہی ہوتا تو کیا وہ سات دِن تک پشیمان نہ رہتی؟ لہٰذا سات دِن تک اُسے چھاؤنی کے باہر بند رہنے دیں۔ اُس کے بعد وہ اَندر لائی جا سکتی ہے۔“