Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




گنتی 4:5 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

5 جَب لشکر کُوچ کرے تَب اَہرونؔ اَور اُس کے بیٹے اَندر جایٔیں اَور بیچ کے پردے کو اُتاریں اَور اُس سے عہد کے صندُوق کو ڈھانک دیں۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

5 کہ جب لشکر کُوچ کرے تُو ہارُونؔ اور اُس کے بیٹے آئیں اور بِیچ کے پردہ کو اُتاریں اور اُس سے شہادت کے صندُوق کو ڈھانکیں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

5 जब ख़ैमे को सफ़र के लिए समेटना है तो हारून और उसके बेटे दाख़िल होकर मुक़द्दसतरीन कमरे का परदा उतारें और उसे शरीअत के संदूक़ पर डाल दें।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

5 جب خیمے کو سفر کے لئے سمیٹنا ہے تو ہارون اور اُس کے بیٹے داخل ہو کر مُقدّس ترین کمرے کا پردہ اُتاریں اور اُسے شریعت کے صندوق پر ڈال دیں۔

باب دیکھیں کاپی




گنتی 4:5
23 حوالہ جات  

دُوسرے کمرے کے پردہ کے پیچھے وہ خیمہ تھا جسے پاک ترین مقام کہا جاتا تھا۔


اَور بیت المُقدّس کا پردہ اُوپر سے نیچے تک پھٹ کر دو ٹکڑے ہو گیا۔ زمین لرز اُٹھی اَور چٹّانیں تڑک گئیں،


اَپنی قُربانی سے یِسوعؔ نے ایک نیا اَور زندگی بخش راستہ کھول دیا ہے تاکہ ہم اُس پردے یعنی اُن کے بَدن سے گزر کر پاک ترین مقام کے اَندر داخل ہو جایٔیں۔


جو پردہ سَب قوموں پر پڑا ہُواہے اَورجو نقاب سَب قوموں کو چُھپائے ہُوئے ہے، اُسے وہ اُس پہاڑ پر سے ہٹا دے گا؛


پہلے یہُوداہؔ کی چھاؤنی کے دستے اَپنے جھنڈے اُونچے کرکے روانہ ہویٔے اَور عَمّیندابؔ کا بیٹا نحشونؔ اُن کی قیادت کر رہاتھا۔


”جَب اَہرونؔ اَور اُس کے بیٹے آرائِش کے مُقدّس سازوسامان کو اَور تمام مُقدّس اَشیا کو ڈھانک چکیں اَور جَب چھاؤنی کُوچ کے لیٔے تیّار ہو تَب بنی قُہات اُٹھانے کے لیٔے آئیں۔ لیکن وہ مُقدّس اَشیا کو نہ چھُوئیں کہیں اَیسا نہ ہو کہ وہ مَر جایٔیں۔ بنی قُہات وُہی اَشیا اُٹھائیں جو خیمہ اِجتماع میں ہیں۔


اَور اُس میں عہد کا صندُوق رکھ دینا اَور اُس کی حِفاظت کے لیٔے بیچ کا پردہ کھینچ دینا۔


اَور اُس خیمہ میں دروازہ کے لیٔے نیلے، اَرغوانی اَور سُرخ دھاگے اَور نفیس بٹے ہُوئے کتان سے ایک پردہ بنایا اَور جِس پر کسی ماہر کاریگر نے کشیدہ کاری سے کروبیم بنائے ہویٔے تھے۔


اَور سونے کی بخُور کے مذبح کو عہد کے صندُوق کے سامنے رکھ دینا اَور مَسکن کے دروازہ پر پردہ لگادینا۔


اَور یَاہوِہ نے مَوشہ سے فرمایا: ”اَپنے بھایٔی اَہرونؔ کو حُکم دو جَب دِل چاہے تَب پردہ کے پیچھے پاک ترین مقام میں کفّارہ کے سرپوش کے سامنے جو عہد کے صندُوق پر ہے نہ آیا کرے ورنہ وہ مَر جائے گا۔ کیونکہ مَیں کفّارہ کے سرپوش کے اُوپر بادل میں ظاہر ہوتا ہُوں۔


”خیمہ اِجتماع میں بنی قُہات کا کام یہ ہوگا کہ وہ پاک ترین اَشیا کی حِفاظت کریں۔


لیکن مَوشہ نے بنی قُہات کو کچھ نہ دیا کیونکہ وہ مُقدّس چیزوں کو اَپنے کندھوں پر اُٹھانے کے ذمّہ دار تھے۔


چنانچہ مَوشہ نے اِس آئین کو لِکھ کر اُسے کاہِنوں کو جو بنی لیوی تھے اَورجو یَاہوِہ کے عہد کا صندُوق اُٹھایا کرتے تھے اَور اِسرائیل کے سَب بُزرگوں کے سُپرد کر دیا۔


لیکن خُدا نے بیت شِمِشؔ کے کچھ لوگوں کو سخت سزا دی اَور اُن میں سے ستّر کو مار ڈالا کیونکہ اُنہُوں نے یَاہوِہ کے صندُوق کے اَندر جھانکا تھا۔ اَور وہاں کے لوگوں نے یَاہوِہ کی اُس بھاری سزا کے باعث بڑا ماتم کیا۔


اَور بنی لیوی نے خُدا کے صندُوق کو بَلّیوں سے اَپنے کندھوں پر اُٹھالیا جَیسا کہ مَوشہ نے یَاہوِہ کے کلام کے مُطابق حُکم دیا تھا۔


اَور آئندہ لیویوں کو بھی یَاہوِہ کے عہد کے صندُوق کو اَور اُس کے لیٔے وقف شُدہ ظروف کو اُٹھائے پھرنے کی خدمت نہ ہوگی۔“


اَور شُلومونؔ نے ایک پردہ بنوایا جو نیلے، اَرغوانی اَور سُرخ کپڑے اَور مہین کتان کا تھا اَور اُس پر کروبی کڑھے ہُوئے تھے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات