Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




گنتی 4:49 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

49 یَاہوِہ کے حُکم کے مُطابق جو اُس نے مَوشہ کو دیا تھا ہر ایک کو اُس کا کام سونپا گیا اَور اُنہیں بتایا گیا کہ کون کیا کیا بوجھ اُٹھائے گا۔ چنانچہ اُسی حُکم کے مُطابق جو یَاہوِہ نے مَوشہ کو دیا تھا اُن کا شُمار کیا گیا۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

49 وہ خُداوند کے حُکم کے مُطابِق مُوسیٰؔ کی معرفت اپنی اپنی خِدمت اور بوجھ اُٹھانے کے کام کے مُطابِق گِنے گئے۔ یُوں وہ مُوسیٰؔ کی معرفت جَیسا خُداوند نے اُس کو حُکم دِیا تھا گِنے گئے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

49 मूसा ने रब के हुक्म के मुताबिक़ हर एक को उस की अपनी अपनी ज़िम्मादारी सौंपी और उसे बताया कि उसे क्या क्या उठाकर ले जाना है। यों उनकी मर्दुमशुमारी रब के उस हुक्म के ऐन मुताबिक़ की गई जो उसने मूसा की मारिफ़त दिया था।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

49 موسیٰ نے رب کے حکم کے مطابق ہر ایک کو اُس کی اپنی اپنی ذمہ داری سونپی اور اُسے بتایا کہ اُسے کیا کیا اُٹھا کر لے جانا ہے۔ یوں اُن کی مردم شماری رب کے اُس حکم کے عین مطابق کی گئی جو اُس نے موسیٰ کی معرفت دیا تھا۔

باب دیکھیں کاپی




گنتی 4:49
18 حوالہ جات  

چنانچہ بنی اِسرائیل نے وَیسا ہی کیا، جَیسا یَاہوِہ نے مَوشہ کو حُکم دیا تھا۔


اَور خیمہ اِجتماع میں وہ یہ خدمت اَنجام دیں: مَسکن کے تختے، اُس کے بینڈے، سُتون اَور خانے


”کام کرنے اَور بوجھ اُٹھانے میں گیرشونیوں کے خاندان یہ خدمت بجا لائیں:


یَاہوِہ نے مَوشہ سے فرمایا،


”جَب اَہرونؔ اَور اُس کے بیٹے آرائِش کے مُقدّس سازوسامان کو اَور تمام مُقدّس اَشیا کو ڈھانک چکیں اَور جَب چھاؤنی کُوچ کے لیٔے تیّار ہو تَب بنی قُہات اُٹھانے کے لیٔے آئیں۔ لیکن وہ مُقدّس اَشیا کو نہ چھُوئیں کہیں اَیسا نہ ہو کہ وہ مَر جایٔیں۔ بنی قُہات وُہی اَشیا اُٹھائیں جو خیمہ اِجتماع میں ہیں۔


بنی مِراریؔ کے گھرانوں کے لوگوں کی کُل تعداد یہی تھی جنہیں مَوشہ اَور اَہرونؔ نے یَاہوِہ کے مَوشہ کی مَعرفت دئیے ہویٔے حُکم کے مُطابق شُمار کیا تھا۔


بنی گیرشون کے برادریوں کے جتنے لوگ خیمہ اِجتماع میں خدمت کرتے تھے اُن سَب کی تعداد اِتنی ہی تھی اَور یَاہوِہ کے حُکم کے مُطابق مَوشہ اَور اَہرونؔ نے اُنہیں شُمار کیا تھا۔


قُہاتی برادریوں کے جتنے لوگ خیمہ اِجتماع میں خدمت کرتے تھے اُن سَب کی تعداد یہی تھی جنہیں مَوشہ اَور اَہرونؔ نے یَاہوِہ کے مَوشہ کو دیئے ہویٔے حُکم کے مُطابق شُمار کیا۔


اَور مَوشہ نے یَاہوِہ کے حُکم کے مُطابق فدیہ کی رقم اَہرونؔ اَور اُس کے بیٹوں کو دیا۔


البتّہ جَیسا یَاہوِہ نے مَوشہ کو حُکم دیا تھا اُس کے مُطابق لیوی دُوسرے اِسرائیلیوں کے ساتھ شُمار نہ کئے گیٔے۔


البتّہ لیوی کے قبیلہ کے خاندانوں کا اَوروں کے ساتھ شُمار نہ کیا گیا۔


یَاہوِہ نے مَوشہ سے فرمایا،


اَور چاروں طرف کے صحن کے سُتون اَور اُن کے خانے، خیموں کی میخیں، رسّیاں، اُن کے تمام آلات اَور اُن کے اِستعمال میں آنے والی ہر چیز کو وہ اُٹھایا کریں۔ ہر شخص کو خاص خاص چیزیں اُٹھانے کی ذمّہ داری سونپی جائے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات