Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




گنتی 4:32 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

32 اَور چاروں طرف کے صحن کے سُتون اَور اُن کے خانے، خیموں کی میخیں، رسّیاں، اُن کے تمام آلات اَور اُن کے اِستعمال میں آنے والی ہر چیز کو وہ اُٹھایا کریں۔ ہر شخص کو خاص خاص چیزیں اُٹھانے کی ذمّہ داری سونپی جائے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

32 اور گِرداگِرد کے صحن کے سُتُون اور اُن کے خانے اور اُن کی میخیں اور رسِّیاں اور اُن کے سب آلات اور سارے سامان اور جو چِیزیں اُن کے اُٹھانے کے لِئے تُم مُقرّر کرو اُن میں سے ایک ایک کا نام لے کر اُسے اُن کے سپُرد کرو۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

32 फिर ख़ैमे की चारदीवारी के खंबे, पाए, मेख़ें, रस्से और यह चीज़ें लगाने का सामान। हर एक को तफ़सील से बताना कि वह क्या क्या उठाकर ले जाए।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

32 پھر خیمے کی چاردیواری کے کھمبے، پائے، میخیں، رسّے اور یہ چیزیں لگانے کا سامان۔ ہر ایک کو تفصیل سے بتانا کہ وہ کیا کیا اُٹھا کر لے جائے۔

باب دیکھیں کاپی




گنتی 4:32
12 حوالہ جات  

یہ ہیں اُس سامان کے اعدادوشمار جو مَسکن اَور شہادت کے خیمہ کے لیٔے اِستعمال کئےگئے ہیں اَور جسے مَوشہ کے حُکم سے اَہرونؔ کاہِنؔ کے بیٹے اِتمارؔ کی زیرِ ہدایت لیویوں نے قلم بند کیا۔


اُن میں سے بعض کے ذمّہ سازوسامان اَور پاک مَقدِس کی دیگر اَشیا، نیز مَیدہ، مَے اَور تیل، لوبان اَور خُوشبودار مَسالوں کی نگہداشت تھی۔


جَب مَوشہ مَسکن کو کھڑا کر چُکا تو اُس نے اُسے مَسح کیا اَور اُسے اَور اُس کے سارے سازوسامان کو مُقدّس کیا۔ اُس نے مذبح اَور اُس کے تمام ظروف کو بھی مَسح اَور مُقدّس کیا۔


وہ خیمہ اِجتماع کی تمام اشیائے آرائِش کی حِفاظت کریں اَور شہادت کے خیمہ میں خدمت اَنجام دیتے ہویٔے بنی اِسرائیل کے مَسکن کے فرائض کو پُورا کریں۔


اُن بَلّیوں کے لیٔے پایٔے کانسے کے تھے۔ بَلّیوں پر کنڈیاں اَور پٹّیاں چاندی کی تھیں۔ صحن کے تمام پایوں کی پٹّیاں چاندی کی تھیں۔


اَور اُس مَسکن اَور اُس کے سارے سامان کا جو نمونہ میں تُمہیں دِکھاؤں ٹھیک اُسی کے مُطابق اُسے بنانا۔


اَور خیمہ اِجتماع میں وہ یہ خدمت اَنجام دیں: مَسکن کے تختے، اُس کے بینڈے، سُتون اَور خانے


بنی مِراریؔ کے خاندانوں کو خیمہ اِجتماع میں اَہرونؔ کاہِنؔ کے بیٹے اِتمارؔ کی زیرِ ہدایات جو خدمت اَنجام دینا ہے وہ یہی ہے۔“


اَور بنی مِراریؔ کو اُن کی خدمت کے مُطابق چار گاڑیاں اَور آٹھ بَیل دئیے۔ یہ سَب اَہرونؔ کاہِنؔ کے بیٹے اِتمارؔ کی قیادت میں تھے۔


”اَور تُم مَسکن کے لیٔے ایک صحن بنانا جِس کی جُنوبی سمت ایک سَو ہاتھ لمبی ہو۔ اَور اُس کے لیٔے نفیس بٹے ہویٔے کتان کے پردے ہُوں۔


بنی مِراریؔ کو مُلاقات کے مَسکن کی چوکھٹوں، اُس کے بینڈوں، سُتونوں اَور خانوں، اُس کے تمام سازوسامان اَور اُن کے اِستعمال سے تعلّق رکھنے والی ہر چیز کی ذمّہ داری سونپی گئی


یَاہوِہ کے حُکم کے مُطابق جو اُس نے مَوشہ کو دیا تھا ہر ایک کو اُس کا کام سونپا گیا اَور اُنہیں بتایا گیا کہ کون کیا کیا بوجھ اُٹھائے گا۔ چنانچہ اُسی حُکم کے مُطابق جو یَاہوِہ نے مَوشہ کو دیا تھا اُن کا شُمار کیا گیا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات