Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




گنتی 4:12 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

12 ”تَب وہ اُن تمام برتنوں کو لے کرجو پاک مَقدِس کی خدمت میں کام آتے ہیں نیلے کپڑے میں لپیٹیں دریائی بچھڑوں کی کھالوں کے غلاف سے ڈھانکیں اَور چوکھٹے پر رکھ دیں۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

12 اور سب ظُروف کو جو مَقدِس کی خِدمت کے کام میں آتے ہیں لے کر اُن کو آسمانی رنگ کے کپڑے میں لپیٹیں اور اُن کو تُخس کی کھالوں کے ایک غِلاف سے ڈھانک کر چَوکھٹے پر دھریں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

12 वह सारा सामान जो मुक़द्दस कमरे में इस्तेमाल होता है लेकर नीले रंग के कपड़े में लपेटें, उस पर तख़स की खालों का ग़िलाफ़ डालें और उसे उठाकर ले जाने के लिए एक चौखटे पर रखें।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

12 وہ سارا سامان جو مُقدّس کمرے میں استعمال ہوتا ہے لے کر نیلے رنگ کے کپڑے میں لپیٹیں، اُس پر تخس کی کھالوں کا غلاف ڈالیں اور اُسے اُٹھا کر لے جانے کے لئے ایک چوکھٹے پر رکھیں۔

باب دیکھیں کاپی




گنتی 4:12
16 حوالہ جات  

اُن میں سے بعض کے ذمّہ سازوسامان اَور پاک مَقدِس کی دیگر اَشیا، نیز مَیدہ، مَے اَور تیل، لوبان اَور خُوشبودار مَسالوں کی نگہداشت تھی۔


اَور گُلگیر، چھڑکاؤ کرنے کے پیالے، ڈونگے اَور بخُوردان، یہ سَب خالص سونے کے تھے اَور بیت المُقدّس کے سونے کے دروازے یعنی پاک ترین مقام کے اَندرونی دروازے اَور بڑے کمرے کے دروازے، یہ سَب خالص سونے کے بنے تھے۔


اَور شُلومونؔ نے اُن تمام سازوسامان کو بھی جو خُدا کے بیت المُقدّس میں تھا بنوایا: یعنی سونے کا مذبح؛ اَور میزیں جِن پر نذر کی روٹی رکھی جاتی تھی؛


برتن، بیلچے، کانٹے اَور اِن سے تعلّق رکھنے والے دیگر ظروف۔ اَور تمام اَشیا جو حُورامؔ اَبی نے شُلومونؔ بادشاہ کے حُکم سے یَاہوِہ کے بیت المُقدّس کے لیٔے بنوائیں وہ چمکدار کانسے کی تھیں۔


حُورامؔ اَبی نے برتن، بیلچے اَور چھڑکاؤ کرنے کے پیالے بھی بنوائے۔ حُورامؔ اَبی نے بادشاہ شُلومونؔ کے لئے خُدا کے بیت المُقدّس کی تعمیر و ساخت کا سارا کام پُورا کر دیا۔


”پھر وہ نیلے رنگ کا کپڑا لیں اَور اُس سے چراغدان کو جو رَوشنی کے لیٔے ہے اُس کے چراغوں، اُس کی بتّی کترنے کی قینچیوں اَور کشتیوں اَور اُس کے سَب مرتبانوں سمیت جِن میں زَیتُون کا تیل مہیا کیا جاتا ہے ڈھانک دیں۔


”پھر نذر کی روٹی کی میز پر نیلا کپڑا بچھا کر اُس پر طباق، ڈونگے، پیالے اَور تپاون کی نذروں کے مرتبان رکھیں اَور نذر کی روٹی بھی اُس پر لگاتار قائِم رہے۔


وہ خیمہ اِجتماع کی تمام اشیائے آرائِش کی حِفاظت کریں اَور شہادت کے خیمہ میں خدمت اَنجام دیتے ہویٔے بنی اِسرائیل کے مَسکن کے فرائض کو پُورا کریں۔


اَور بیل بُوٹے کڑھے ہویٔے لباس، یعنی مُقدّس لباس اَہرونؔ کاہِنؔ کے لیٔے، اَور اُس کے بیٹوں کے لیٔے لباس جنہیں پہن کر وہ بطور کاہِنؔ خدمت اَنجام دیں۔


اَور اُس مَسکن اَور اُس کے سارے سامان کا جو نمونہ میں تُمہیں دِکھاؤں ٹھیک اُسی کے مُطابق اُسے بنانا۔


اَور مینڈھوں کی سُرخ رنگی ہُوئی کھالیں اَور دریائی بچھڑوں کی کھالیں؛ اَور کیکر کی لکڑی؛


تَب وہ اُس پر دریائی بچھڑوں کی کھالوں کا غلاف چڑھائیں اَور اُس کے اُوپر بالکُل نیلے رنگ کا کپڑا بچھائیں اَور بَلّیاں اَپنی جگہ پر گاڑ دیں۔


”اَور زرّیں مذبح پر وہ نیلا کپڑا پھیلا دیں اَور اُسے دریائی بچھڑوں کی کھالوں سے ڈھانپ دیں اَور اُس کی بَلّیاں اَپنی اَپنی جگہ پر گاڑ دیں۔


”پھر وہ کانسے کے مذبح پر سے سَب راکھ اُٹھاکر اُس کے اُوپر اَرغوانی رنگ کا کپڑا بچھائیں۔


اُن میں سے بعض افراد مَقدِس کی خدمات میں اِستعمال ہونے والے ظروف کے ناظِم تھے۔ وہ اُنہیں گِن کر مَقدِس کے اَندر لاتے تھے اَور گِن کر مَقدِس سے باہر لے جاتے تھے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات