Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




گنتی 35:8 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

8 بنی اِسرائیل کی مِیراث میں سے جو شہر تُم لیویوں کو دو وہ ہر قبیلہ کی مِیراث میں سے اِس اُصُول کے مُطابق لیٔے جایٔیں کہ جِس قبیلہ کے پاس زِیادہ شہر ہُوں اُن سے زِیادہ اَور جِن کے پاس کم ہُوں اُن سے کم طلب کئے جایٔیں۔“

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

8 اور وہ شہر بنی اِسرائیل کی مِیراث میں سے یُوں دِئے جائیں۔ جِن کے قبضہ میں بُہت سے شہر ہوں اُن سے بُہت اور جِن کے پاس تھوڑے ہوں اُن سے تھوڑے شہر لینا۔ ہر قبِیلہ اپنی مِیراث کے مُطابِق جِس کا وہ وارِث ہو لاوِیوں کے لِئے شہر دے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

8 हर क़बीला लावियों को अपने इलाक़े के रक़बे के मुताबिक़ शहर दे। जिस क़बीले का इलाक़ा बड़ा है उसे लावियों को ज़्यादा शहर देने हैं जबकि जिस क़बीले का इलाक़ा छोटा है वह लावियों को कम शहर दे।”

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

8 ہر قبیلہ لاویوں کو اپنے علاقے کے رقبے کے مطابق شہر دے۔ جس قبیلے کا علاقہ بڑا ہے اُسے لاویوں کو زیادہ شہر دینے ہیں جبکہ جس قبیلے کا علاقہ چھوٹا ہے وہ لاویوں کو کم شہر دے۔“

باب دیکھیں کاپی




گنتی 35:8
11 حوالہ جات  

تُم اَپنی برادریوں کے مُطابق قُرعہ اَندازی کے ذریعہ اُس مُلک کو بانٹ لینا۔ بڑے گِروہ کو زِیادہ مِیراث دینا اَور چُھوٹے کو کم۔ جو حِصّہ قُرعہ اَندازی کے ذریعہ اُن کے نام سے نکلے وہ اُن کا ہوگا۔ تُم اَپنے آبائی قبائل کے مُطابق مِیراث تقسیم کرنا۔


بڑے گِروہ کو زِیادہ حِصّہ دیا جائے اَور چُھوٹے گِروہ کو کم۔ ہر ایک کو اُن کے درج کئے ہویٔے ناموں کی تعداد کے مُطابق مِیراث ملے۔


اَور جَب اُنہُوں نے اُسے ناپا تو جِس نے زِیادہ جمع کیا اُس کا کچھ زِیادہ نہ نِکلا، اَور جِس نے کم جمع کیا اُس کا کچھ کم نہ نِکلا۔ ہر ایک نے اَپنی اَپنی ضروُرت کے مُطابق ہی جمع کیا تھا۔


لعنت ہو اُن کے غضب پرجو نہایت شدید تھا، اَور اُن کے قہر پر کیونکہ وہ نہایت سخت تھا! میں اُنہیں یعقوب میں مُنتشر اَور اِسرائیل میں پراگندہ کر دُوں گا۔


” ’لیکن لیویوں کو اَپنے شہروں میں اُن مکانات کو جِن کے وہ مالک ہیں چھُڑانے کا حق ہمیشہ ہوگا۔


تَب یَاہوِہ نے مَوشہ سے کہا:


اَور لیویوں نے تو اَپنی چراگاہوں اَور املاک تک کو ترک کر دیا اَور یہُودیؔہ اَور یروشلیمؔ میں آ گیٔے کیونکہ یرُبعامؔ اَور اُس کے بیٹوں نے اُنہیں بطور کاہِنؔ یَاہوِہ کی خدمت اَنجام دینے سے منع کر دیا تھا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات