Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




گنتی 35:34 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

34 اُس مُلک کو ناپاک نہ کرو جہاں تُم بستے ہو اَور جہاں میں رہتا ہُوں کیونکہ مَیں جو یَاہوِہ ہُوں بنی اِسرائیل کے درمیان رہتا ہُوں۔‘ “

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

34 اور تُم اپنی بُود و باش کے مُلک کو جِس کے اندر مَیں رہُوں گا گندہ بھی نہ کرنا کیونکہ مَیں جو خُداوند ہُوں سو بنی اِسرائیل کے درمِیان رہتا ہُوں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

34 उस मुल्क को नापाक न करना जिसमें तुम आबाद हो और जिसमें मैं सुकूनत करता हूँ। क्योंकि मैं रब हूँ जो इसराईलियों के दरमियान सुकूनत करता हूँ।”

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

34 اُس ملک کو ناپاک نہ کرنا جس میں تم آباد ہو اور جس میں مَیں سکونت کرتا ہوں۔ کیونکہ مَیں رب ہوں جو اسرائیلیوں کے درمیان سکونت کرتا ہوں۔“

باب دیکھیں کاپی




گنتی 35:34
20 حوالہ جات  

خواہ وہ مَرد ہو یا عورت، اُنہیں چھاؤنی سے خارج کر دو تاکہ وہ اَپنی چھاؤنی کو ناپاک نہ کر دیں جہاں میں خُود اُن کے درمیان رہتا ہُوں۔“


یَاہوِہ جو یروشلیمؔ میں سکونت پذیر ہیں، وہ صِیّونؔ میں مُبارک ہوں۔ یَاہوِہ کی سِتائش ہو۔


اَور اُس میں کویٔی ناپاک چیز یا کویٔی شخص جو شرمناک حرکت کرتا یا جھُوٹی باتیں گڑھتا ہے، ہرگز داخل نہ ہوگا، مگر وُہی ہوں گے جِن کے نام برّہ کی کِتاب حیات میں درج ہیں۔


وہ یَاہوِہ کے مُلک میں نہ رہیں گے؛ اِفرائیمؔ مِصر کو لَوٹے گا اَور اشُور میں ناپاک غِذا کھائے گا۔


کیونکہ جو اعلیٰ اَور بُزرگ اَور تا اَبد قائِم رہے گا اَور جِس کا نام قُدُّوس ہے یُوں فرماتے ہیں: ”میں بُلند اَور پاک مقام میں رہتا ہُوں، وُہی جو شکستہ دِل اَور فروتن ہے اُس کے ساتھ بھی ہُوں، تاکہ فروتن کی رُوح کو اَور شکستہ دِل کے دِل کو بحال کروں۔


”یہ ہمیشہ کے لیٔے میری آرامگاہ ہے؛ اَور یہاں میں تخت نشین رہُوں گا کیونکہ یہی میری خواہش ہے۔


اَور مَیں بنی اِسرائیل کے درمیان سکونت کروں گا اَور اَپنی اُمّت بنی اِسرائیل کو ترک نہ کروں گا۔“


”اَور پھر وہ میرے لیٔے ایک پاک مَقدِس بنائیں اَور مَیں اُن کے درمیان سکونت کروں گا۔


پھر مَیں نے تختِ الٰہی پر سے کسی کو بُلند آواز سے یہ کہتے سُنا، ”دیکھو! اَب خُدا کی قِیام گاہ آدمیوں کے درمیان ہے اَور وہ اُن کے ساتھ سکونت کرےگا۔ اَور وہ اُس کے لوگ ہوں گے اَور خُدا خُود اُن کے ساتھ رہے گا اَور اُن کا خُدا ہوگا۔


”ہر اُس چیز کو جسے یہ لوگ سازش مانتے ہیں، تُم اُسے سازش نہ مانو؛ اَور جِس چیز سے وہ ڈرتے ہیں، تُم اُس سے نہ ڈرو۔ اَور نہ اُس سے خوفزدہ ہو۔


لہٰذا اَے یَاہوِہ! اَپنی قوم اِسرائیل کے واسطے جسے آپ نے چھُڑایا ہے یہ فدیہ قبُول فرمائیں، اَور کسی بےگُناہ کے خُون کے لیٔے اَپنی قوم کو مُجرم نہ قرار دیں۔“ تَب اُنہیں خُون کے جُرم سے کفّارہ مِل جایٔےگا،


تو دیکھنا کہ اُس کی لاش رات بھر درخت پر لٹکتی نہ رہے۔ تُم اُسے اُسی دِن ضروُر دفن کردینا، کیونکہ جو درخت پر لٹکایا گیا ہے وہ خُدا کی طرف سے لعنتی ہے۔ لہٰذا تُم اُس مُلک کو ناپاک نہ کرنا جسے یَاہوِہ تمہارے خُدا مِیراث کے طور پر تُمہیں دے رہے ہیں۔


میں اُنہیں اُن کی بدکاری اَور اُن کے گُناہ کی دوگنی سزا دُوں گا کیونکہ اُنہُوں نے میرے مُلک کو اَپنی حقیر اَور بے جان شَبیہوں سے ناپاک کر دیا اَور میری مِیراث کو اَپنے مکرُوہ بُتوں سے بھر دیا۔“


وہ مَوشہ اَور اَہرونؔ کی مُخالفت کرنے کے لئے ایک گِروہ کی طور پر اِکٹھّے ہوکر اُن سے کہنے لگے، ”تُم حَد سے بڑھ چُکے ہو! ساری جماعت اَور اُس کا ہر ایک فرد مُقدّس ہے اَور یَاہوِہ اُن کے ساتھ ہیں۔ پھر تُم یَاہوِہ کی جماعت میں اَپنے آپ کو کیوں بالاتر رکھتے ہیں؟“


کیونکہ یَاہوِہ تمہارے خُدا جو تمہارے درمیان ہیں غیرت مند خُدا ہیں۔ کہیں اَیسا نہ ہو کہ اُن کا غضب تمہارے خِلاف بھڑک اُٹھے اَور وہ تُمہیں رُوئے زمین پر سے مٹا ڈالیں۔


” ’کیونکہ مَیں یَاہوِہ کے وہاں مَوجُود ہونے کے باوُجُود بھی تُونے کہا ہے، ”یہ دو قومیں اَور مُلک ہمارے ہو جایٔیں گے،“ اَور ہم اُن پر قبضہ کر لیں گے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات