Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




گنتی 34:17 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

17 ”جو لوگ اِس مُلک کو مِیراث کے طور پر تمہارے سُپرد کریں گے اُن کے نام یہ ہیں: الیعزرؔ کاہِنؔ اَور یہوشُعؔ بِن نُونؔ۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

17 جو اشخاص اِس مُلک کو مِیراث کے طَور پر تُم کو بانٹ دیں گے اُن کے نام یہ ہیں یعنی الِیعزر کاہِن اور نُوؔن کا بیٹا یشُوع۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

17 “इलियज़र इमाम और यशुअ बिन नून लोगों के लिए मुल्क तक़सीम करें।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

17 ”اِلی عزر امام اور یشوع بن نون لوگوں کے لئے ملک تقسیم کریں۔

باب دیکھیں کاپی




گنتی 34:17
10 حوالہ جات  

جو علاقے بنی اِسرائیل نے کنعانؔ کے مُلک میں بطور مِیراث پایٔے، جنہیں الیعزرؔ کاہِنؔ یہوشُعؔ بِن نُونؔ اَور بنی اِسرائیل کے قبائلی برادریوں کے سربراہوں نے اُن میں تقسیم کیا وہ یہ ہیں،


یہ وہ حِصّے ہیں جنہیں الیعزرؔ کاہِنؔ یہوشُعؔ بِن نُونؔ اَور بنی اِسرائیل کے قبیلوں کے آبائی برادریوں کے سرداروں نے شیلوہؔ میں خیمہ اِجتماع کے دروازہ پر یَاہوِہ کے حُضُور قُرعہ اَندازی سے تقسیم کئے تھے۔ اِس طرح اُنہُوں نے مُلک کی تقسیم کے کام سے فراغت پائی۔


یہ اُن لوگوں کے نام ہیں جنہیں مَوشہ نے اُس مُلک کا جائزہ لینے کے لیٔے بھیجا تھا۔ (مَوشہ نے نُونؔ کے بیٹے ہوشِیعؔ کا نام یہوشُعؔ رکھا۔)


اِفرائیمؔ کے قبیلہ سے نُونؔ کا بیٹا ہوشِیعؔ؛


یَاہوِہ نے مَوشہ سے کہا،


اَور مُلک کو مِیراث کے طور پر بانٹنے میں مدد کرنے کے لیٔے ہر قبیلہ سے ایک سردار کا تقرّر کرنا۔


لیکن یہوشُعؔ بِن نُونؔ، جو تمہارا خادِم ہے، اُس مُلک میں داخل ہوگا۔ تُم اُس کی حوصلہ اَفزائی کرو کیونکہ وُہی بنی اِسرائیل کو اُس مُلک پر اِختیار کرنے کے لیٔے رہنمائی کرےگا۔


اَور جَیسا یَاہوِہ نے مَوشہ کی مَعرفت حُکم دیا تھا، اُن کے مُطابق اُن کی مِیراث اُن ساڑھے نَو قبیلوں میں قُرعہ اَندازی سے تقسیم کی گئی۔


یَاہوِہ نے مَوشہ سے فرمایا،


چنانچہ مَوشہ نے یَاہوِہ کے حُکم کے مُطابق پارانؔ کے بیابان سے اُنہیں روانہ کیا۔ وہ سَب اِسرائیلی سردار تھے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات