پہلے مہینے میں بنی اِسرائیل کی ساری جماعت صینؔ کے بیابان میں پہُنچی اَور وہ لوگ قادِسؔ میں رہنے لگے۔ اَور مِریمؔ نے وہاں وفات پائی اَور وہیں پر دفن ہُوئی۔
کیونکہ جَب صینؔ کے بیابان میں پانی کے چشمہ کے پاس جماعت نے سرکشی کی تھی تَب تُم دونوں نے میرا حُکم نہ مانا اَور اُن کی آنکھوں کے سامنے میری تقدیس نہ کی۔“ (یہ وُہی مریبہؔ کا چشمہ ہے جو صینؔ کے بیابان قادِسؔ میں ہے۔)
اِس لیٔے کہ تُم دونوں نے صینؔ کے بیابان کے قادِسؔ میں مریبہؔ کے چشمہ کے پاس بنی اِسرائیل کے سامنے مُجھ سے دغابازی کی اَور تُم نے اِسرائیلیوں کے درمیان میری تقدیس کو برقرار نہیں رکھا۔
وہ پارانؔ کے بیابان میں قادِسؔ کے مقام پر مَوشہ، اَہرونؔ اَور بنی اِسرائیل کی ساری جماعت کے پاس لَوٹ آئے۔ وہاں اُنہُوں نے اُنہیں اَور تمام لوگوں کو سارا حال بتایا اَور اُنہیں اُس مُلک کے پھل بھی دِکھائے۔