Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




گنتی 33:3 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

3 پہلے مہینے کے پندرھویں دِن یعنی فسح کے دُوسرے دِن بنی اِسرائیل نے رَعمسیسؔ سے کُوچ کیا۔ وہ سَب مِصریوں کی نظروں کے سامنے نہایت دِلیری سے نکل پڑے

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

3 پہلے مہِینے کی پندرھوِیں تارِیخ کو اُنہوں نے رعمسِیس سے کُوچ کِیا۔ فَسح کے دُوسرے دِن سب بنی اِسرائیل کے لوگ سب مِصریوں کی آنکھوں کے سامنے بڑے فخر سے روانہ ہُوئے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

3 पहले महीने के पंद्रहवें दिन इसराईली रामसीस से रवाना हुए। यानी फ़सह के दिन के बाद के दिन वह बड़े इख़्तियार के साथ तमाम मिसरियों के देखते देखते चले गए।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

3 پہلے مہینے کے پندرھویں دن اسرائیلی رعمسیس سے روانہ ہوئے۔ یعنی فسح کے دن کے بعد کے دن وہ بڑے اختیار کے ساتھ تمام مصریوں کے دیکھتے دیکھتے چلے گئے۔

باب دیکھیں کاپی




گنتی 33:3
10 حوالہ جات  

اَور یَاہوِہ نے مِصر کے بادشاہ فَرعوہؔ کے دِل کو سخت کر دیا۔ پس اُس نے بنی اِسرائیل کا جو بڑے فخر سے مِصر سے نکلے تھے تعاقب کیا۔


آج ابیبؔ کے مہینے میں تُم مِصر سے نکل کر جا رہے ہو۔


اَور بنی اِسرائیل نے رَعمسیسؔ سے سُکّوتؔ تک پیدل سفر کیا۔ یہ سَب عورتوں اَور بچّوں کے علاوہ تقریباً چھ لاکھ مَردوں پر مُشتمل تھے۔


کویٔی راستہ کھولنے والا اُن کے آگے آگے جائے گا؛ وہ پھاٹک توڑ کر باہر نکل جایٔیں گے۔ اُن کا بادشاہ یعنی یَاہوِہ، اُن کے آگے آگے جائے گا۔“


لیکن تُم جلدی سے نہ نکلوگے نہ تیزی سے بھاگوگے؛ کیونکہ یَاہوِہ تمہارے آگے آگے چلے گے، اَور اِسرائیل کا خُدا پیچھے سے تمہاری حِفاظت کرےگا۔


جَب وہ چلے گیٔے تو مِصری خُوش تھے، کیونکہ اُن پر اِسرائیلیوں کا خوف طاری تھا۔


”یہ مہینہ تمہارے لیٔے مہینوں کا شروع اَور سال کا پہلا مہینہ ہو۔


اِس طرح یُوسیفؔ نے اَپنے باپ اَور بھائیوں کو مِصر میں آباد کیا اَور فَرعوہؔ کی ہدایات کے مُطابق مُلک کے بہترین علاقہ رَعمسیسؔ میں اُنہیں زمین اَور مکانات عطا فرمائے۔


لہٰذا اُنہُوں نے اُن پر بیگار لینے والے سرداروں کو مُقرّر کیا تاکہ اُن سے سخت کام لے کر اُن کو ستائیں اَور اُنہُوں نے فَرعوہؔ کے ذخیروں کے لیٔے شہر پِتومؔ اَور رَعمسیسؔ بنائے۔


یَاہوِہ کے حُکم کے مُطابق مَوشہ نے اُن کے سفر کی یہ منزلیں درج کر لیں۔ لہٰذا اُن کا مَنزل بہ مَنزل سفر یُوں رہا:


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات