15 رفیدیمؔ سے کُوچ کرکے وہ سِینؔائی کے بیابان میں خیمہ زن ہویٔے۔
15 اور رفِیدِیم سے کُوچ کر کے دشتِ سِینا میں ٹھہرے۔
اَور مِصر سے نکل آنے کے دُوسرے مہینے کے پندرھویں دِن بنی اِسرائیل کی ساری جماعت ایلِمؔ سے روانہ ہوکر سِنؔ کے بیابان پہُنچی جو کہ ایلِمؔ اَور سِینؔائی کے درمیان ہے۔
تَب بنی اِسرائیل نے سِینؔائی کے بیابان سے کُوچ کیا اَور جابجا سفر کرتے رہے یہاں تک کہ وہ بادل پارانؔ کے بیابان میں جا کر ٹھہرگیا۔