Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




گنتی 32:4 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

4 کا مُلک جِن پر یَاہوِہ نے بنی اِسرائیل کو فتح بخشی مویشیوں کے لیٔے نہایت مُناسب ہے اَور تمہارے خادِموں کے پاس مویشی ہیں۔“

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

4 یعنی وہ مُلک جِس پر خُداوند نے اِسرائیلؔ کی جماعت کو فتح دِلائی ہے چَوپایوں کے لِئے نِہایت اچھّا ہے اور تیرے خادِموں کے پاس چَوپائے ہیں۔

باب دیکھیں کاپی




گنتی 32:4
9 حوالہ جات  

یَاہوِہ نے مَوشہ سے فرمایا، ”اُس سے خوفزدہ مت ہو کیونکہ مَیں نے اُسے اُس کے سارے لشکر اَور اُس کے مُلک سمیت تمہارے حوالہ کر دیا ہے۔ لہٰذا جَیسا تُم نے امُوریوں کے بادشاہ سیحونؔ کے ساتھ کیا، جو حِشبونؔ میں حُکمراں تھا وَیسا ہی اُس کے ساتھ بھی کرنا۔“


البتّہ اِسرائیل نے اُسے تلوار سے مار ڈالا اَور اُس کے مُلک پر ارنُونؔ سے لے کر یبّوقؔ تک جہاں بنی عمُّون کی سرحد ہے قبضہ کر لیا کیونکہ اُن کی سرحد مضبُوط تھی۔


پھر اُنہُوں نے کہا، ”اگر ہم پر آپ کی نظرِکرم ہے تو یہ مُلک اَپنے خادِموں کو مِیراث کے طور پر عطا فرما اَور ہم پر یردنؔ پار کرنے کی نَوبَت نہ لا۔“


تاکہ تُم سے بڑی اَور زورآور قوموں کو تمہارے سامنے سے نکال دیں اَور تُمہیں اُن کے مُلک میں لاکر اُسے مِیراث کے طور پر تُمہیں دیں جَیسا کہ آج کے دِن ظاہر ہے۔


چنانچہ اُنہُوں نے اُسے اُس کے بیٹوں اَور اُس کے سارے لشکر کو یہاں تک مارا کہ اُن میں سے کویٔی نہ بچا اَور اُنہُوں نے اُس کے مُلک پر قبضہ کر لیا۔


وہ مَرد جِن کے نام مُندرجہ ذیل فہرست میں دئیے گیٔے ہیں وہ شاہِ یہُودیؔہ حِزقیاہؔ کے ایّام میں آئے اَور اُنہُوں نے بنی حامؔ کی قِیام گاہوں پر حملہ کیا اَور معُونیم کو بھی جو وہاں تھے قتل کر دیا اَور اُنہیں مُکمّل طور پر تباہ کر دیا۔ اَب اُن کا نام و نِشان تک باقی نہیں۔ تَب وہ اُن کی جگہ رہنے لگے کیونکہ وہاں اُن کے گلّوں کے لیٔے چراگاہ تھی۔


لیکن مَیں بنی اِسرائیل کو پھر سے اُس کی چراگاہ میں واپس لاؤں گا، اَور وہ کوہِ کرمِلؔ اَور باشانؔ میں چرا کرےگا؛ اِفرائیمؔ اَور گِلعادؔ کی پہاڑیوں پر اُس کی بھُوک مِٹ جائے گی۔


اَپنے لوگوں، یعنی اَپنی مِیراث کے گلّوں کی گلّہ بانی عصا سے کر، جو جنگل میں زرخیز چراگاہوں میں، تنہا رہتے ہیں۔ اُنہیں باشانؔ اَور گِلعادؔ میں، قدیم زمانہ کی طرح چرنے دے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات