Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




گنتی 32:33 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

33 تَب مَوشہ نے بنی گادؔ، بنی رُوبِنؔ اَور یُوسیفؔ کے بیٹے منشّہ کے نِصف قبیلہ کو امُوریوں کے بادشاہ سیحونؔ کی اَور باشانؔ کے بادشاہ عوگؔ کی مملکت یعنی اُن کا سارا مُلک دے دیا جِس میں اُن کے تمام شہر اَور اُن کے اِردگرد کے علاقے شامل تھے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

33 تب مُوسیٰ نے امورِیوں کے بادشاہ سِیحوؔن کی ممُلِکت اور بسن کے بادشاہ عوج کی ممُلِکت کو یعنی اُن کے مُلکوں کو اور شہروں کو جو اُن اطراف میں تھے اور اُس ساری نواحی کے شہروں کو بنی جد اور بنی رُوبن اور منَسّی بِن یُوسفؔ کے آدھے قبِیلہ کو دے دِیا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

33 तब मूसा ने जद, रूबिन और मनस्सी के आधे क़बीले को यह इलाक़ा दिया। उसमें वह पूरा मुल्क शामिल था जिस पर पहले अमोरियों का बादशाह सीहोन और बसन का बादशाह ओज हुकूमत करते थे। इन शिकस्तख़ुरदा ममालिक के देहातों समेत तमाम शहर उनके हवाले किए गए।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

33 تب موسیٰ نے جد، روبن اور منسّی کے آدھے قبیلے کو یہ علاقہ دیا۔ اُس میں وہ پورا ملک شامل تھا جس پر پہلے اموریوں کا بادشاہ سیحون اور بسن کا بادشاہ عوج حکومت کرتے تھے۔ اِن شکست خوردہ ممالک کے دیہاتوں سمیت تمام شہر اُن کے حوالے کئے گئے۔

باب دیکھیں کاپی




گنتی 32:33
21 حوالہ جات  

یَاہوِہ کے خادِم مَوشہ اَور بنی اِسرائیل نے اُن پر فتح پائی اَور یَاہوِہ کے خادِم مَوشہ نے بنی رُوبِنؔ بنی گادؔ اَور منشّہ کے آدھے قبیلہ کو اُن کا مُلک مِیراث میں دیا۔


اَب جَب کہ یَاہوِہ تمہارے خُدا نے تمہارے بھائیوں کو اَپنے وعدہ کے مُطابق آرام بخشا ہے تُم اُس مُلک میں جو یَاہوِہ کے خادِم مَوشہ نے یردنؔ کے اُس پار تُمہیں دیا ہے اَپنے اَپنے گھروں کو لَوٹ جاؤ۔


ہم نے اُن کے مُلک پر قبضہ کرکے اُسے مِیراث کے طور پر رُوبِنیوں، گادیوں اَور منشّہیوں کے نِصف قبیلوں کو دے دیا۔


یرِیاہؔ کے دو ہزار سات سَو رشتہ دار تھے جو بڑے دِلیر اَور آبائی خاندانوں کے سربراہ تھے اَور داویؔد بادشاہ نے اُنہیں رُوبِنیوں، گادیوں اَور منشّہ کے آدھے قبیلہ پر خُدا کے سارے کاموں اَور شاہی مُعاملات کا مختار مُقرّر کر دیا تھا۔


اَور منشّہ کے آدھے قبیلہ کے لوگ جو نام بنام بُلائے گیٔے کہ آکر داویؔد کو بادشاہ بنائیں اٹھّارہ ہزار تھے؛


اَور بنی رُوبِنؔ، بنی گادؔ اَور منشّہ کے آدھے قبیلہ میں چوالیس ہزار سات سَوساٹھ مَرد فَوجی خدمت کے لیٔے تیّار تھے یعنی تندرست و توانا مَرد جو سِپر بردار، شمشیر زن اَور تیر اَندازی میں ماہر تھے اَور جنگ آزمودہ تھے۔


کیونکہ رُوبِنؔ کے قبیلہ اَور گادؔ کے قبیلہ اَور منشّہ کے نِصف قبیلہ کے خاندان اَپنی مِیراث پا چُکے ہیں۔


بنی رُوبِنؔ اَور بنی گادؔ نے جِن کے پاس جانوروں کے بڑے بڑے ریوڑ اَور گلّے تھے جَب یہ دیکھا کہ یعزیرؔ اَور گِلعادؔ کے مُلک مویشیوں کے لیٔے نہایت اَچھّے ہیں


ہم مُسلّح ہوکر یَاہوِہ کے حُضُور میں اُس پار مُلکِ کنعانؔ میں جایٔیں گے لیکن جو جائداد ہمیں مِیراث میں ملے وہ یردنؔ کے اِس پار ہی ہو۔“


یردنؔ کے مشرق میں ارنُونؔ کی وادی سے لے کر حرمُونؔ کے پہاڑ تک عراباہؔ کے مشرق کے علاقہ سمیت جِن ممالک کے بادشاہوں کو اِسرائیلیوں نے شِکست دی اَور اُن کے ممالک پر قبضہ کر لیا اُن کی فہرست یہ ہے،


مَوشہ نے ڈھائی قبیلوں کو اُن کی مِیراث یردنؔ کے مشرق میں دے رکھی تھی لیکن لیویوں کو دُوسروں کے درمیان کویٔی مِیراث نہ دی گئی


(منشّہ کے نِصف قبیلہ کو مَوشہ نے باشانؔ میں مُلک عطا کیا تھا اَور دُوسرے نِصف قبیلہ کو یہوشُعؔ نے یردنؔ کے مغرب میں اُن کے بھائیوں کے ساتھ مُلک عطا کیا تھا۔) جَب یہوشُعؔ نے اُنہیں رخصت کیا تو اُنہیں یہ کہہ کر برکت دی،


اَور بعض عِبرانی دریائے یردنؔ پار کرکے گادؔ اَور گِلعادؔ کے علاقہ میں داخل ہو گئے۔ لیکن شاؤل گِلگالؔ ہی میں رہے اَور اُن کے ساتھ سارے فَوجی ڈر کے مارے کانپ رہے تھے۔


اُن ڈھائی قبیلوں نے یردنؔ کے مشرقی ساحِل پر یریحوؔ کے مقابل جہاں سے آفتاب طُلوع ہوتاہے اَپنی مِیراث پائی ہے۔“


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات