Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




گنتی 32:32 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

32 ہم مُسلّح ہوکر یَاہوِہ کے حُضُور میں اُس پار مُلکِ کنعانؔ میں جایٔیں گے لیکن جو جائداد ہمیں مِیراث میں ملے وہ یردنؔ کے اِس پار ہی ہو۔“

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

32 ہم ہتھیار باندھ کر خُداوند کے حضُور اُس پار مُلکِ کنعاؔن کو جائیں گے پر یَردن کے اِس پار ہی ہماری مِیراث رہے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

32 हम मुसल्लह होकर रब के सामने दरियाए-यरदन को पार करेंगे और कनान के मुल्क में दाख़िल होंगे, अगरचे हमारी मौरूसी ज़मीन यरदन के मशरिक़ी किनारे पर होगी।”

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

32 ہم مسلح ہو کر رب کے سامنے دریائے یردن کو پار کریں گے اور کنعان کے ملک میں داخل ہوں گے، اگرچہ ہماری موروثی زمین یردن کے مشرقی کنارے پر ہو گی۔“

باب دیکھیں کاپی




گنتی 32:32
10 حوالہ جات  

تَب بنی گادؔ اَور بنی رُوبِنؔ نے جَواب دیا، ”تمہارے خادِم وَیسا ہی کریں گے جَیسا یَاہوِہ نے حُکم دیا ہے۔


تَب مَوشہ نے بنی گادؔ، بنی رُوبِنؔ اَور یُوسیفؔ کے بیٹے منشّہ کے نِصف قبیلہ کو امُوریوں کے بادشاہ سیحونؔ کی اَور باشانؔ کے بادشاہ عوگؔ کی مملکت یعنی اُن کا سارا مُلک دے دیا جِس میں اُن کے تمام شہر اَور اُن کے اِردگرد کے علاقے شامل تھے۔


پھر ہم نے اُس وقت جو مُلک قبضہ میں لے لیا تھا اُس میں سے ارنُونؔ کی گھاٹی کے پاس کے عروعؔر کے شمال کا علاقہ اَور گِلعادؔ کے کوہستانی مُلک کا نِصف حِصّہ اَور اُس کے شہر، مَیں نے رُوبِنیوں اَور گادیوں کو دے دیا۔


ہم نے اُن کے مُلک پر قبضہ کرکے اُسے مِیراث کے طور پر رُوبِنیوں، گادیوں اَور منشّہیوں کے نِصف قبیلوں کو دے دیا۔


”جَب تُم مُلکِ کنعانؔ میں داخل ہو، جسے میں تُمہیں تمہاری مِلکیّت کے طور پر دے رہا ہُوں، اَور مَیں اُس مُلک میں کسی گھر میں متعدّی پھپھُوندی پیدا کروں،


ہم اُن کے ساتھ یردنؔ کے اُس پار کویٔی مِیراث نہ لیں گے کیونکہ ہمیں ہماری مِیراث یردنؔ کے مشرق میں ہی مِل چُکی ہے۔“


اُن ڈھائی قبیلوں نے یردنؔ کے مشرقی ساحِل پر یریحوؔ کے مقابل جہاں سے آفتاب طُلوع ہوتاہے اَپنی مِیراث پائی ہے۔“


یہ وُہی باتیں ہیں جو مَوشہ نے سَب اِسرائیلیوں سے یردنؔ کے مشرق میں عراباہؔ کے بیابان میں کیں جو سُوفؔ کے مقابل کے میدان میں پارانؔ اَور طوفلؔ، لابنؔ، حَضِیروتؔ اَور دِیذہبؔ کے درمیان ہے۔


یردنؔ کے مشرق میں ارنُونؔ کی وادی سے لے کر حرمُونؔ کے پہاڑ تک عراباہؔ کے مشرق کے علاقہ سمیت جِن ممالک کے بادشاہوں کو اِسرائیلیوں نے شِکست دی اَور اُن کے ممالک پر قبضہ کر لیا اُن کی فہرست یہ ہے،


یَاہوِہ کے خادِم مَوشہ اَور بنی اِسرائیل نے اُن پر فتح پائی اَور یَاہوِہ کے خادِم مَوشہ نے بنی رُوبِنؔ بنی گادؔ اَور منشّہ کے آدھے قبیلہ کو اُن کا مُلک مِیراث میں دیا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات