Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




گنتی 32:29 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

29 مَوشہ نے اُن سے کہا، ”اگر بنی گادؔ اَور بنی رُوبِنؔ کا ہر آدمی لڑائی کے لیٔے مُسلّح ہوکر یَاہوِہ کے حُضُور میں تمہارے ساتھ یردنؔ پار کر لے اَور جَب اُس مُلک پر تمہارا قبضہ ہو جائے تَب تُم گِلعادؔ کا مُلک اُنہیں مِیراث میں دینا۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

29 اور اُن سے یہ کہا کہ اگر بنی جد اور بنی رُوبن کا ایک ایک مَرد خُداوند کے حضُور تُمہارے ساتھ یَردن کے پار مُسلّح ہو کر لڑائی میں جائے اور اُس مُلک پر تُمہارا قبضہ ہو جائے تو تُم جِلعاد کا مُلک اُن کی مِیراث کر دینا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

29 “लाज़िम है कि जद और रूबिन के मर्द मुसल्लह होकर तुम्हारे साथ ही रब के सामने दरियाए-यरदन को पार करें और मुल्क पर क़ब्ज़ा करें। अगर वह ऐसा करें तो उन्हें मीरास में जिलियाद का इलाक़ा दो।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

29 ”لازم ہے کہ جد اور روبن کے مرد مسلح ہو کر تمہارے ساتھ ہی رب کے سامنے دریائے یردن کو پار کریں اور ملک پر قبضہ کریں۔ اگر وہ ایسا کریں تو اُنہیں میراث میں جِلعاد کا علاقہ دو۔

باب دیکھیں کاپی




گنتی 32:29
10 حوالہ جات  

تَب مَوشہ نے اُن کے بارے میں الیعزرؔ کاہِنؔ کو یہوشُعؔ بِن نُونؔ کو اَور اِسرائیلی قبیلوں کے خاندانوں کے سربراہوں کو ہدایات دیں۔


لیکن اگر وہ مُسلّح ہوکر تمہارے ساتھ پار نہ جایٔیں تو وہ مُلکِ کنعانؔ میں تمہارے ساتھ اَپنی مِیراث قبُول کر لیں۔“


اَور گِلعادؔ اَور گیشُوری اَور معکاتیوں کا علاقہ سارا کوہِ حرمُونؔ اَور سَلِکہؔ تک کا سارا باشانؔ بھی شامل تھا۔


لیکن ہم ہتھیار باندھ کر بنی اِسرائیل سے آگے آگے چلنے کے لیٔے تیّار ہیں جَب تک کہ اُن کو اُن کی جگہ تک نہ پہُنچائیں۔ اِس اَثنا میں ہماری عورتیں اَور بچّے اِس مُلک کے باشِندوں سے بچنے کے لیٔے فصیلدار شہروں میں رہیں گے۔


یَاہوِہ کے خادِم مَوشہ اَور بنی اِسرائیل نے اُن پر فتح پائی اَور یَاہوِہ کے خادِم مَوشہ نے بنی رُوبِنؔ بنی گادؔ اَور منشّہ کے آدھے قبیلہ کو اُن کا مُلک مِیراث میں دیا۔


مَوشہ نے ڈھائی قبیلوں کو اُن کی مِیراث یردنؔ کے مشرق میں دے رکھی تھی لیکن لیویوں کو دُوسروں کے درمیان کویٔی مِیراث نہ دی گئی


البتّہ لیویوں کا تمہارے درمیان کویٔی حِصّہ نہیں ہوگا کیونکہ یَاہوِہ کی کہانت اُن کی مِیراث ہے۔ اَور گادؔ، رُوبِنؔ اَور منشّہ کا نِصف قبیلے یردنؔ کے اِس پار مشرق میں اَپنی مِیراث پا ہی چُکے ہیں جو یَاہوِہ کے خادِم مَوشہ نے اُنہیں دی تھی۔“


تَب بنی رُوبِنؔ، بنی گادؔ اَور منشّہ کے نِصف قبیلہ نے مُلکِ کنعانؔ کے شیلوہؔ کے مقام پر بنی اِسرائیل سے رخصت لی تاکہ وہ خُود اَپنے مُلک گِلعادؔ کو لَوٹیں جسے اُنہُوں نے مَوشہ کی مَعرفت دئیے ہُوئے یَاہوِہ کے حُکم کے مُطابق حاصل کیا تھا۔


اُس کے بعد گِلعادی یائیرؔ اُٹھا جو بائیس بَرس تک اِسرائیل کا قاضی رہا۔


اَور شاؤل نے داویؔد سے کہا، ”یہ میری بڑی بیٹی میربؔ ہے۔ مَیں اُسے تُم سے بیاہ دُوں گا۔ بس بہادری سے میری خدمات سَر اَنجام دیتے رہو اَور یَاہوِہ کی جنگیں لڑو۔“ شاؤل نے اَپنے دِل میں سوچا تھا، ”میں داویؔد کے خِلاف ہاتھ نہیں اُٹھاؤں گا بَلکہ یہ کام تو فلسطینیوں کی ذمّہ داری ہے!“


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات